مہمند ایجنسی ،محرم الحرام میں سیکورٹی ہائی الرٹ ،فورسز تعینات

مہمند ایجنسی ،محرم الحرام میں سیکورٹی ہائی الرٹ ،فورسز تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی(نمائندہ حصوصی) مہمندایجنسی میں محرم الحرام کے دوران امن و آمان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ۔ تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز، لیویز و خاصدار فورس کے نفری تعینات کرکے رات کے وقت گشت شروع کردی گئی۔ گزشتہ روز پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی محمود اسلم وزیر کی صدارت میں اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ہیڈکوارٹر علنئی حسیب الرحمان خلیل ودیگر حکام بھی شریک تھے۔ اجلاس میں ایجنسی بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور سیکورٹی فورسز و لیویز خاصدار فورس کو محرم کے دوران امن کے قیام کیلئے الرٹ کردیئے گئے۔ تمام تحصیلوں کے تحصیلداروں و لیویز خاصدار فورس کے صوبیدار، میجر کو شرپسند عناصر پر گھڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے بتایا کہ امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ قبائلی عوام اور نوجوان امن کے قیام کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کیساتھ تعاون کرکے شرپسند عناصر کا نشاندہی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی علاقہ ڈیوٹی کے دوران غفلت برداشت نہیں کریں گے۔