سابقہ حکومت نے سوات اوروزیر ستان کے عوام کو متاثرین بنادیا تھا ،علی محمد خان

سابقہ حکومت نے سوات اوروزیر ستان کے عوام کو متاثرین بنادیا تھا ،علی محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاٹلنگ( نمائندہ پاکستان )سابقہ صوبائی حکومت نے سوات اور وزیر ستان کے عوام کو متاثرین بنایا تھا۔وزراء اپنے حجروں اور گھر میں ڈر رہے تھے۔پختونوں کے ٹھیکیدار نے اسلام اباد میں ڈھیرے ڈال دئیے تھے۔سابق حکومت میں ایک ٹھیکیدار کا کمیشن سات حصوں میں تقسیم ہو رہا تھا۔تحریک انصاف حکومت نے کرپشن اور کمیشن بند کر کے میرٹ کو اولین ترجیح دی مخالفین کے اوسان خطا کر دئیے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ایم این اے علی محمد خان ،ڈیڈیک چیئرمین افتخارمشوانی ،ایم پی اے محمد طفیل خان ،تحصیل جنرل سیکریٹری شاہ حُسین ،تحصیل صدر ولایت خان ،یوسی ناظمین کونسلر اتحاد کے چیئر مین زمان خان نے یوسی کٹی گڑھی میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے چوروں کے خلاف ہیں۔ایس ایم ایس اور ایزلوڈ کے خلاف ہے۔کرپشن اور دھاندلی کے خلاف ہے۔ملک لوٹنے والوں کے خلاف ہے۔ہمیں بتا رہے ہیں کہ آپ غلط کر رہے ہیں۔چور چور کا احتساب نہیں کریگا۔احتساب صرف تحریک انصاف کریگی۔پختون کالیڈر کہنے والوں کو شرم انا چاہیے۔جن گھروں کے نزدیکی یونیورسٹی میں جوان شہید ہوئے۔فخرمردان کہنے والے پولیس اور وکلاء دھماکے کے شہداء کے لئے موقع پر پنجابی پہلے پہنچ رہے ہیں۔اور پختون کالیڈر تعزیت تک کیلئے نہیں ایا۔اب پختون خواہ کے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔پختون کوصرف تحریک انصاف حکومت نے تحٖفظ دیا۔ سابقہ وزیر اعلیٰ کے بھائی نے 302 نہیں کیا۔وہ کرپشن کی وجہ سے جیل کے اندر گیا تھا۔پختون چور نہیں ہو سکتا انکے لیڈر وں نے حجروں اور مسجدوں کو بھی معاف نہیں کیا۔ایک تحریک انصاف پارٹی کے خلاف مرکز میں سب چور اکھٹے ہوئے۔مادر وطن کے مخلص لیڈر بھٹو ،باچاخان تھے۔ اب مخلص لیڈر عمران خان ہے۔جو کہ ملکی مٹی کا دفاع کر رہا ہے۔انکا مقصد اسلام آباد نہیں بلکہ اسلام آباد سے چوروں کو ہٹانا ہے ۔اور انکے لئے پاکستا ن کی عوام کو ساتھ دینا پڑیگا۔اس موقع پر زمان خان ،ایوب خان وغیرہ نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔