کوہاٹ ،ٹریفک کیخلاف ورزی پر17 ہزار گاڑیوں کا چالان

کوہاٹ ،ٹریفک کیخلاف ورزی پر17 ہزار گاڑیوں کا چالان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ ٹریفک پولیس نے 90 دنوں میں 17 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان کر کے لاکھوں روپے جرمانہ خزانے میں جمع کروا دیا کوھاٹ ٹریفک پولیس کے انچارج فرہاد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ گزشتہ تین مہینوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 17655 گاڑیوں کو چالان کر کے مجموعی طور پر 5949450 روپے جرمانہ قومی خزانے میں جمع کروایا گیا جبکہ گزرے 90 دنوں میں بغیر نمبر پلیٹ اور کاغذات کے 700 موٹر سائیکل سواروں سے چار لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ٹریفک انچارج کا کہنا تھا کہ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے دن رات ٹریفک پولیس کا عملہ مصروف عمل ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت کوھاٹ ٹریفک پولیس میں 12 ٹکٹنگ افسران سمیت 34 جوان میں ٹریفک پولیس کے شانہ بہ شانہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں کوھاٹ ٹریفک پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کوھاٹ شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے دوبارہ ٹریفک پلان بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام الناس کو سہولت میسر ہو سکے سوزوکی گاڑیوں میں بے تحاشہ ڈیکوریشن اضافی جنگلو‘ سیاہ شیشوں اور پریشر ہارن کے خلاف آپریشن کے حوالے سے فرہاد خان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیادوں پر اس حوالے سے کارروائی کر رہی ہے مگر انشاء اللہ اعلیٰ افسران کے ساتھ مشاورت کے بعد محرم الحرام کے بعد خصوصی آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔