پشاور میں ریسکیو کی دیانتدار کی ایک اور مثال قائم کردی
پشاور(کرائمز رپورٹر)ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے اہلکا روں نے دیانت کی ایک اور مثال رقم کردی ، ریسکیو ترجما ن بلا ل احمد فیضی کے مطا بق حا جی کیمپ اڈہ کے سامنے ٹریفک حا د ثے میں زخمی ہو نے والے ڈرائی فروٹ تا جر عبد اللہ کو سر پر گہری چو ٹ آئی اور وہ بے ہو ش ہوگیا جیسے برو قت ابتد ائی طبی امداد فراہم کر تے ہو ئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ اس کی جیب میں مو جو د ایک لاکھ 16ہزارپا نچ سو روپے کی رقم ، موبائل اور دستا ویزات متعلقہ لواحقین کے حوالے کر دیے ، ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خا ن نے اس موقع پر بتایا کہ ریسکیو 1122نہ صرف قدرتی آفات، حادثات یا دیگر مشکلات کے دوران لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہتی بلکہ حادثات کے دوران ملنے والی امانتوں کا خاص طور پر خیال رکھا جاتا ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ امانتیں متعلقہ لوگوں کو اسی حالت میں واپس کی جائیں جس طر ح ریسکیو جو انو ں کو ملتی ہیں۔ ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا کہ اس سے قبل بھی ریسکیو اہلکا روں نے متعد د افراد کو لا کھو ں روپے واپس کیے ہیں،ریسکیوجوان دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے اورہمارے فرائض میں ابھی تک کسی قسم کی غفلت یا سستی کا مظاہر ہ نہیں دیکھا گیا یہی وجہ ہے ریسکیو 1122ایک شفاف ادارہ اور اس کے اہلکار صادق اور امین کے نام سے جانے جاتے ہیں