صوبائی حکومت سود کیخلاف قانون پرسختی سے عمل درآمد کرے ،سید کمال شاہ

صوبائی حکومت سود کیخلاف قانون پرسختی سے عمل درآمد کرے ،سید کمال شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار)امن جرگہ پختونخواہ کے صوبائی صدر سید کمال شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سود کے خلاف منظور شدہ قانون پر عمل درامد یقینی بنائے اور سودی کاروبار کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے بصورت دیگر اللہ اور رسول کے ساتھ جنگ کرنے والوں کے خلاف امن جرگہ لشکر کشی کریگا حکومت منشیات کے کاروبار میں ملوث اور لینڈ مافیا کے خلاف بھی کاروائی کریں ورنہ امن جرگہ از خود ان کے خلاف میدان میں نکلے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزلوند خوڑ دھندیا میں سرور خان کی رہائشگاہ پر ایک بڑے جلسے سے اپنے خطاب میں کیا جلسے سے امن جرگہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری ارشد منان ایڈوکیٹ،شمس القیوم،احمدی سجاد،عابد علی شاہ،سہراب علی،حضرت محمد،عابد علی شاہ،حاجی نثار، فقیر محمد خلجی،شیراز خان،امجد ،دوست محمد،جہانگیر خان،اورنگ زیب نسیم،اختشام خان،تازہ خان اور ماسٹر سرفراز خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سود خوروں نے ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ اپنی سرگرمیاں شروع کر رکھی ہے اور متاثرین کو دھمکیاں بھی دے رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے لہذا حکومت فوری طور پر سود خوروں کے خلاف کاروئی کریں انہوں نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد نے نیانشہ آئس شروع کر رکھا ہے جس سے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں متاثر ہو رہی ہے اور تیزی سے یہ نشہ نوجوانوں میں پھیل رہا ہے دوسری طرف لینڈ مافیا نے اپنی سرگرمیاں تیز کر رکھی ہے اور غریب اور شریف شہریوں سے زبردستی زمین کے قبضے لے رہے ہیں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فوری طور پر سود خوروں،منشیات فروشوں اور لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو امن جرگہ ان کے خلاف لشکر کشی کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی