خیبر ایجنسی ،خوگہ خیل قوم کا مطالبات کے حل کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ ،انتظامیہ سے ان کے مسائل کے حل کیلئے توجہ دینے کی اپیل

خیبر ایجنسی ،خوگہ خیل قوم کا مطالبات کے حل کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ ،انتظامیہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)خوگہ خیل قوم کے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتالی کیمپ تیسر ے دن بھی جاری رہا ،کیمپ میں سیاسی رہنماوں نے بھی شر کت کی انتظامیہ سے مسئلہ حل کرنے کیلئے درخواست ،پرانے فیصلے کو بر قرار رکھا جائے نئے فیصلے کو نہیں مانتے ،شاہ محمداور عبدالرازق شنواری خوگہ خیل قوم کے مشران کا اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑ تالی کیمپ تیسر ے دن بھی جاری رہا کیمپ میں جماعت اسلامی ،پاکستان تحر یک انصاف ،پاکستان مسلم لیگ خیبر یوتھ فورم کے رہنماوں نے بھی شرکت کی سیاسی رہنماوں نے پولیٹیکل انتظامیہ پر زور دیا کہ خوگہ خیل قوم طورخم اڈاے کا مسئلہ منصفانہ طریقے سے حل کریں کیونکہ طورخم اڈاے سے بہت غریب لوگوں کا روز گار وابستہ ہیں بھوک ہڑتال کیمپ میں شر یک خوگہ خیل قوم کے مشران شاہ محمد اور عبدالرزاق شنواری نے کہا کہ انکے ساتھ انصاف کیا جائے اور طورخم قومی اڈے کے بقایاجات ادا کئے جائے انہوں نے کہا کہ خوگہ خیل قوم کے اکثریت پرانہ فیصلہ بر قرار رکھنا چاہتے ہیں اس لئے انہیں نئے فیصلے قابل قبول نہیں ہیں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر انکے مطالبات حل نہیں کئے گئے تو وہ گورنر ہاوس کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائنگے