کوہاٹ میں زہریلی چائے پینے سے 46 طلباء کی حالت غیر
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ کے علاقہ کمر ڈھنڈ میں دینی مدرسہ کے 46 طلبہ کی زہریلی چائے پینے سے حالت غیر‘ متاثرہ طلبہ لیاقت میموریل ہسپتال ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال منتقل‘ 4 کی حالت تشویشناک‘ تفصیلات کے مطابق کوھاٹ کے علاقہ کمر ڈھنڈ میں واقع مدرسہ حنیفیہ میں صبح سویرے چائے پینے کے بعد 47 طلبہ کی حالت غیر ہونے لگی پولیس تھانہ جرما نے موقع پر پہنچ کر 25 طلبہ کو لیاقت میموریل ہسپتال اور 21 کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال پہنچا دیا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد 12 طلبہ کو فارغ جبکہ 34 کو داخل کر دیا گیا جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر محمد عمیر‘ ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش‘ جے یو آئی رہنما گوہر سیف اللہ خان بنگش اور دیگر حکام ہسپتال پہنچ گئے جہاں متاثرہ بچوں کو دی جانے والی طبی امداد کا معائنہ کیا اور پولیس کو مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایات دی گئیں جبکہ چائے کے نمونے لیبارٹری ٹسٹ کے لیے پشاور روانہ کر دیئے گئے پولیس نے مدرسہ مہتمم اطلس خان سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔