میاں بیوی پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے کی ضمانت نامنظور

میاں بیوی پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے کی ضمانت نامنظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاور علی گوہرنے میاں بیوی پرقاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتارملزم کوجیل میں بند رکھنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اورملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی مدعی مقدمہ کی جانب سے محمدسعیدخان ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم فہیم اللہ ساکن ہزارخوانی پرالزام ہے کہ اس نے مدعی ایمل خان ساکن ہزارخوانی کے گھرگھس کراندھا دھند فائرنگ کرکے مدعی مقدمہ اوراس کی اہلیہ کو شدید زخمی کردیاتھا ملزم کی گرفتاری پراس نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائر کی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔