پورن میں نوجوان کو بے دردی سے قتل کردیا گیا
پورن(نمائندہ پاکستان)کوزہ آوارئی میں نامعلوم افراد نے مانوس ولدصابر کوبے دردی سے قتل کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا تفصیلات کے مطابق تھانہ الوچ کے پولیس کو اطلاع ملی کہ کوزہ آروائی میں ایک شخص کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جہاں پر مسح شدہ لاش پڑی ہوئی تھی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پورن منتقل کردیاجہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کیا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی۔