تھانہ سٹی کے حدود خیشگی سے 30سالہ خاتون کی قتل شدہ نعش برآمد

تھانہ سٹی کے حدود خیشگی سے 30سالہ خاتون کی قتل شدہ نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) تھانہ سٹی کے حدود خیشگی سے 30سالہ خاتون کی قتل شدہ نعش برآمد ۔ خاتون کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی تھی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے حدود خیشگی سے 30سالہ خاتون مسماۃ فرہادہ زوجہ بخت محمد سکنہ پیرانو کلے اتمانزئی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دیا ۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا ۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق مسماہ فرہاد ہ جو 8 بچوں کی ماں ہے چالیس دن پہلے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر سے پرا سرار طورپر غائب ہو گئی تھی اور گزشتہ دن ان کی قتل شدہ نعش برآمد ہو گئی ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔