ضلع کونسل بونیر کا اجلاس ،محکمانہ رپورٹ ایوان میں پیش
بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع کونسل بونیر کا اجلاس زیر صدارت کنو نئیر یو سف علی خان منعقد ہوا ،اجلاس میں ضلع ناظم بونیر ڈاکٹر عبیدواللہ ،محکموں کے سربراہان اور ضلع کونسل کے ڈسٹرکٹ ممبران نے شرکت کی ،اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے چئیر مین رشید خان نے محکمہ کے متعلق رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔کنو نئیر یو سف علی خان نے کہا کہ جو بھی معزز رکن اس رپورٹ پر بحث کرنا چاہتے ہے تو وہ کنو نئیر کی اجازت سے اس پر بحث کرے ،ضلع کونسل کے ممبران ریاض خان ،امیر سلطان خان ،حجاب للہ خان ،کامران خان شاہ جہان عرف شاہ جی سمیت دیگر ممبران نے رپورٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ نامکمل ہے جو سوالات ہم نے متعلقہ محکمہ کے بارے میں پوچھے تھے رپورٹ میں اسکی تسلی بخش جوابات نہیں ہے ،اخر میں اپوزیشن لیڈر اور یو نین کونسل پاچاکلے کے ناظم حاجی صدیق اللہ نے رپورٹ کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ بونیر میں محکمہ پبلک ہیلتھ مکمل طو رپر ناکام محکمہ ہے ،اس محکمہ کے سینکڑوں ملازمین حکومتی خزانہ سے ہر ماہ لاکھوں روپے تنحواہوں وصول کررہی ہے مگر کارکردگی کے خوالہ سے نہ ہونے کی برابر ہے ۔عوام کو پینے کی صاف پانی فراہم کرنا متعلقہ محکمہ کی ذمہ داری ہے ۔مگر چھ چھ سالوں سے ایسے واٹر سپلائی سکمیں موجود ہے جو عوام کو بلز باقاعدگی سے دیتے ہے مگر ان کو پانی نہیں مل رہا،انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کہیں بھی متعلقہ محکمے کے ریو نیو کے بارے میں معلومات نہیں ہے کہ یہ محکمہ ماہانہ یا سالانہ کتنی رقوم سرکاری خزانہ میں جمع کرتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لئے کروڑوں روپے کی کثیر رقم مختص کرتی ہے مگر محکمہ پبلک ہیلتھ اس طرح کے سکیموں کو ابھی تک ہینڈ اوور نہ کرسکی انہوں نے کہا کہ بونیر میں بہت سے واٹر سپلای سکمیں بند پڑی ہے جس پر نوکرتنحواہ تو باقاعدہ وصول کرتی ہے مگر عوام کو اس سے کو ئی فائدہ نہیں ،اپوزیشن لیڈر ھاجی صدیق اللہ نے کہا کہ ٹی ایم اے ڈگر میں کرپشن کا دھندہ عروج پر ہے ۔کنٹرکیٹرز ٹینڈر کے روز 56 فیصد کم ریٹ پر منصوبے جیت جاتے ہے مگر بعد میں دفتر کے افسران کے ساتھ مل کر وہی کم ریٹ ختم کرکے کام شروع کرتے ہے ۔جس میں متعلقہ افسران برابر کے شریک ہے اسکی تحقیقات ہونی چاہئے ،کنو نئیر یو سف علی خان نے تین روز جاری رہنے والی اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ۔