تھانہ شیخ ملتون کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 12مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد
مردان (بیورورپورٹ)تھانہ شیخ ملتون کی حدودمیں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن12 مشتبہ افرادگرفتارکو گرفتارکرلیا گیا اسلحہ برآمد، 9غیر رجسٹرڈکرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے،ڈی پی او فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پرایس پی آپریشن مردان شفیع اللہ خان گنڈاپور کی نگرانی میں ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل حیدرخان ،ایس ایچ اوتھانہ شیخ ملتون گوہر خان کی قیادت میں پولیس نفری،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ ، لیڈیز پولیس سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے اس کامیاب سرچ اپریشن میں بھرپورحصہ لیا ۔تھانہ شیخ ملتون کے ملحقہ علاقوں میں سرچ اپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے جس کے دوران12 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا110 مکانات چیک کئے گئے جبکہ9 غیر رجسٹرڈ کرایہ دار وں کے خلاف مقدمہ درج کئے گئے۔سرچ اپریشن میں1 عدد پستول، 1 کلاشنکوف سمیت 75 عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 80 مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا۔ 12 افراد کو زیر دفعہ 107/151اور 55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔