طاہر القادری نے دھرنے میں شرکت کیلئے مثبت جواب نہیں دیا

طاہر القادری نے دھرنے میں شرکت کیلئے مثبت جواب نہیں دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈا سے 21 اکتوبر کو لندن واپس آئیں گے جس کے بعد تحریک قصاص کے دوسرے مرحلے کا اعلان کریں گے۔منہاج القرآن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٖڈاکٹر طاہر القادری نے جہانگیر ترین اور چودھری سرور کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے اور دھرنے میں شرکت کے حوالے سے بھی کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے رہنماؤں کے درمیان پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ سے قبل اختلافات پیدا ہوئے تھے اور دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے پر کھلی تنقید بھی کی گئی تھی۔
انکار

مزید :

صفحہ اول -