لگن اور جذبے سے ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، جنرل راحیل شریف
کاکول/راولپنڈی(اے این این ) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ لگن اور جذبے سے ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے افسران نے آگے رہ کر قیادت کی اور فخریہ روایت پر عمل کیا ۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پیرکو آرمی چیف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل قمر نوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل راحیل شریف نے پی ایم اے کی استعداد کار کے منصوبوں کا جائزہ لیا اور پی ایم اے کی فورتھ پاکستان بٹالین کا افتتاح کیا جبکہ آرمی چیف نے کیڈٹس کی تربیتی ، انتطامی سہولتوں میں بہتری کو بھی سراہا۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے افسران نے آگے رہ کر قیادت کی اور فخریہ روایت پر عمل کیا جبکہ مستقبل کی قیادت کیلئے تمام پیشہ ورانہ امورمیں ترقی کی ضرورت ہے، لگن اور جذبے سے ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
جنرل راحیل شر یف