پختونوں کے حق پر پنجاب کی ترقی کی اجازت نہیں دے سکتے، حیدر ہوتی
مردان (بیورورپورٹ) سابق وزیراعلیٰ اوراے این پی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی ایم این اے نے کہاکہ سی پیک پختون قوم کے لئے زندگی اور موت کا سوال ہے اور اس سے ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل وابستہ ہے ،پختونوں کے حق پر پنجاب کی ترقی کی اجازت نہیں دے سکتے ،عمران خان صوبے کے حقوق کی بجائے وزیراعظم بننے کے لئے دھرنوں پر دھرنے دے رہے ہیں ،2018ء اے این پی سال ہوگا وہ طورو کس کلے میں جلسے عام سے خطاب کررہے تھے جس میں پیپلز پارٹی کے فائق باچہ اورشیر زمان نے اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا امیرحیدرخان ہوتی انہیں ٹوپیاں پہنائیں اور مبارک بادی جلسے سے پی کے 24کے سابق امیدوار علی خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری لطیف الرحمان ،طورو کے صدر حاجی جہانزیب خان اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ارشد ندیم طورونے بھی خطاب کیا امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ وزیراعظم نے سی پیک کے حوالے سے جو وعدے کئے تھے اس پر مکمل عمل درآمد چاہتے ہیں اوراس پر ایک انچ بھی لچک دینے کو تیا رنہیں کیونکہ پاک چائنا راہداری کے نام پر پنجاب چائنا راہداری ہمیں قطعاً منظورنہیں اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی اورسی پیک کے اصل روح پر عمل درآمد کرواکر دم لیں گے اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ افسو س کی بات ہے کہ پختون قوم نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ صوبے کے مسائل کے حل کے لئے دیاتھا لیکن آج عمران خان نے وزیراعظم بننے کے لئے بے تا ب ہیں اوریہاں کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کررہے ہیں پنجاب کو سیاسی اکھاڑا بنادیاگیاہے میاں صاحب چوتھی مرتبہ وزیراعظم کے خوابوں میں گم ہیں امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اس وقت ملک کی بقاء اور سلامتی کامسئلہ ہے پاکستان اورافغانستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کے حامی ہیں اس وقت دونوں طرف پختون کا خون بہہ رہاہے حالات کا تقاضاہے کہ ہم باہمی چپقلش ختم کرکے غربت ،جہالت اور امن کے قیام کے لئے مل کر جدوجہد کریں دونوں ممالک کے مابین اعتماد سازی کی فضا ہو اوراس کے لئے اے این پی اپنا کردار اداکرنے کے لئے تیارہے انہوں نے تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہاکہ صوبہ مالی ،سیاسی اور انتظامی لحاظ سے مسائل سے دوچارہے ، ملازمین کے لئے حکومت کے پاس تنخواہیں نہیں ، تبدیلی کے نام پر مزید پختونوں کو دھوکہ نہیں دیاجاسکتا 2018اے این پی کاسا ل ہوگا انہوں نے مزید کہاکہ کہ وقت آگیاہے کہ پختون سرخ جھنڈے تلے اکٹھے ہوں اس وقت پختون گوناگو مسائل سے دوچارہیں باچاخان کے پیروکا رہی اس صوبے اور پختونوں کو مسائل اور مصائب سے نکال سکتے ہیں ۔