پشاور ہائیکورٹ بار کا راہداری میں مغربی روٹ کو شامل کرنے کا مطالبہ

پشاور ہائیکورٹ بار کا راہداری میں مغربی روٹ کو شامل کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒ پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے میں مغربی روٹ کو شامل کرنے کامطالبہ کیاہے اوراس حوالے سے خیبرپختونخواحکومت کے موقف کی تائید کی ہے اس بات کامطالبہ پشاورہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدرمزمل خان کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں کیاگیا اجلاس میں نائب صدر یوسف ریاض خلیل ٗ جنرل سیکرٹری یوسف علی ٗ جائنٹ سیکرٹری اسفندیارخان ٗ سیکرٹری اطلاعات بلال خان خلیل ٗ سیکرٹری فنانس عالم خان ادینزئیٗ سیکرٹری لائبریری ملک ضیاء الحسن اورکابینہ کے دیگر ارکان نے شرکت کی پریس سیکرٹری بلال خان خلیل کے مطابق اجلاس میں متفقہ طورپر سی پیک کے حوالے سے پیش کردہ قرار داد کی منظوری دی گئی قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ ملکی ترقی کے راہداری منصوبے میں مغربی روٹ کوشامل کیاجائے تاکہ خیبرپختونخواکاصوبہ بھی ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکے اوردہش گردی سے متاثرہ صوبے کے عوام کو روزگاراورخوشحالی کے مواقع میسرآسکیں انہوں نے اس حوالے سے خیبرپختونخوااسمبلی کی منظورکردہ قرار دادپربھی عملدرآمد کامطالبہ کیااوروفاق سے مغربی روٹ کو شامل کرنے کے حوالے سے تحریری ضمانت دینے کے صوبائی حکومت کے موقف کی بھی تائید کی انہوں نے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ صوبے کی ترقی کے اس اہم منصوبے کے ایشوپرصوبائی حکومت کاساتھ دیں اوراس منصوبے کے خلاف سازشوں کامل کرمقابلہ کیاجائے ۔