شیر گڑھ میں ڈینگی وائرس نے خطرناک شکل اختیار کرلی
شیرگڑھ(نامہ نگار)شیرگڑھ میں ڈینگی وائرس نے خطر نا ک شکل اختیار کیا ڈینگی بخار نے مبتلا مریضوں کی تعداد100سے تجاوز کیا روزانہ کی بنیاد پر نئے کیسز سامنے آتے ہیں محکمہ صحت کی طرف سے ڈینگی کی تدارک کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظام نہ ہو سکا تفصیلات کے مطابق پی کے27کے مختلف دیہات میں ڈینگی وائرس نے وبائی شکل اختیار کر دی ہے شیر گڑھ ،ہاتھیان،لوند خوڑ اور نواحی درجنوں قصبات مٰں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 100سے تجاوز کر گئے بیشتر کیسز نجی میڈیکل لیبارٹیوں میں ریکارڈ ہو رہے ہیں اور بڑی تعداد مٰیں ڈینگی وائرس میں مبتلا مریض صوبے ،اسلام اباد اور پنڈی کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہے جبکہ 60 کے لگ بھگ مریض مردان اور پشاور کے سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہے ان کے لواحقین کے مطابق ان مریضوں کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے دوسری طرف متاثرہ علاقوں میں ابھی تک صرف ایک بارفارمیلیٹی کے طور پر سپرے کیا گیا ہے جو اہل علاقہ ناکافی اور محض خانہ پری قرار دیتے ہیں جس سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے بلدیاتی نمائندوں نے فوری طور پر مچھر مار سپرے کا مطالبہ کیا ہے