صد ارتی حفاظتی سکواڈ میں شامل گھوڑوں کیلئے عالمی معیار کا اصطبل بنانیکا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایوان صدر میں 50کروڑ کی لاگت سے عالمی معیار کا اصطبل بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاجس کا پی سی ون تیار ہو گیا ہے ،ٹھیکہ کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو دیا گیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایوان صدر میں 50کروڑ روپے کی لاگت سے صدارتی محافظ اسکواڈ کے گھوڑوں کے لیے عالمی طرز کا اصطبل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا ٹھیکہ سی ڈی اے کو دیا گیا ہے ۔اصطبل میں گھوڑوں کے رہنے کے لیے پرسکون ماحول بنا یا جائے گا ۔گھوڑوں کی ٹریننگ اور کثرت کے لیے تربیت یافتہ عملہ رکھا جائے گا ۔گھوڑوں صحت یابی کو چیک کرنے کے لیے بھی عملہ رکھا جائے گا ۔
اصطبل فیصلہ