پنجاب کی 9اور 10محرم کو 27اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی وفاقی حکومت کو درخواست

پنجاب کی 9اور 10محرم کو 27اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی وفاقی حکومت کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے ) حکومت نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو پنجا ب کے 27 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجا ب نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی حکومت کو موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست بھجوا دی ہے۔درخواست میں حکومت سے پنجاب بھر کے 27 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔9 اضلاع کو حساس اضلاع کی فہرست میں شامل کیا گیا ، درخواست میں شامل اضلاع میں لاہور ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، ملتان ، فیصل آباد ، جھنگ ، رحیم یار خان اور دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی درخواست پر کیا گیا۔ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس جلوسوں کے روٹس پر بند رہے گی اور موبائل فون سروس جلوسوں کے اختتام تک معطل رہے گی۔واضح رہے کہ ہر سال حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو سخت بنایا جاتا ہے اور حساس اضلاع میں موبائل سروس کو بھی بند رکھا جاتا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ جائے ، اسی سلسلے میں رواں ماہ بھی سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے حساس اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔حکومت کی منظوری کے بعد دس محرم کو تحریر کردہ تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بند کر دی جائے گی ، حساس اضلاع میں لاہور ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ اور دیگر شہر شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -