ٹرمپ کو اقتدار میں لانے کا مطلب امریکہ کی ترقی داو پر لگانا ہے :اوباما

ٹرمپ کو اقتدار میں لانے کا مطلب امریکہ کی ترقی داو پر لگانا ہے :اوباما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیویارک( آن لائن ) امریکی صدر باراک اوباما کی بھی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں خلاقی اقدار سے عاری قرار دے دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے شکاگو میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خواتین سے متعلق بیانات کو دہرایا نہیں جا سکتا۔ ٹرمپ نے خواتین کی تضحیک ہی نہیں کی بلکہ عورت کے وجود سے بھی انکار کیا ہے۔ پریشان کن بات یہ ہے کہ یہ بیانات ری پبلکن پارٹی کے تحت سامنے آ رہے ہیں۔ری پبلکن صدارتی امیدوار خواتین‘ اقلیتوں اور تارکین وطن کو نیچا دکھا کر خود کو برتر ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ اوباما کا کہنا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ کواقتدارمیں لانے کا مطلب امریکہ کی ترقی کو داو پر لگاناہے۔ٹرمپ تہذیب و احترام سے عاری ہیں جو ایک جمہوری ریاست کا لازمی جزو ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی فوجیوں، قومی ہیروز اور اقلیتوں کی بھی تضحیک کر چکے ہیں خواتین سے متعلق ٹرمپ کے نازیبا الفاظ ناقابل یقین بیان بازی کی ایک پریشان کن مثال ہیں ۔
اوباما

مزید :

صفحہ اول -