فرسٹ ائیر نتائج ، ملتان اورڈیرہ میں کامیابی کاتناسب 57بہاول پور 52فیصد رہا

فرسٹ ائیر نتائج ، ملتان اورڈیرہ میں کامیابی کاتناسب 57بہاول پور 52فیصد رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ، بہاول پور، ڈیرہ غازی خان (سٹاف رپورٹر،بیورو رپورٹ ، نمائندہ خصوصی )ثانوی واعلی تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام ہونے والے انٹرفرسٹ ائیر کے نتائج کااعلان کردیاگیا(بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
ہے ۔ اس ضمن میں ملتان سے سٹاف رپورٹرکے مطابقملتان(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیاہے جس کے مطابق امتحان کیلئے 56ہزار698امیدواروں نے فارم جمع کرائے جن میں سے 54ہزار 827 طلبہ نے امتحان دیا ، ان میں سے 31ہزار323کامیاب ہوئے، طلبا کی کامیابی کی شرح 51.53فیصد اور طالبات کی کامیابی کی شرح 62.69فیصد رہی ‘پری میڈیکل گروپ میں 14ہزار535 امیدوار شریک ہوئے جن میں 10ہزار 861پاس ہوئے‘ کامیابی کا تناسب 73.59فیصد رہا، انجینئرنگ گروپ میں 11ہزار 184امیدوار شریک ہوئے جس میں 7ہزار 413کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 66028فیصد رہا، جنرل سائنس میں 8ہزر 267امیدوار شریک ہوئے جن میں تین ہزار 785پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 45.78فیصد رہا ، کامرس گروپ میں دو ہزار 83امیدوار شریک ہوئے جس میں ایک ہزار 241پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 59.58فیصد رہا، اخلاقیات گروپ میں13ہزار 149امیدواروں نے شرکت کی جن میں چار ہزار 704پاس ہوئے ‘کامیابی کا تناسب 35.77فیصد رہا ، امتحان میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے پانچ ہزار 609امیدواروں نے شرکت کی جن میں دو ہزار 319پاس ہوئے ‘کامیابی کا تناسب 41.34فیصد رہا۔ ہیڈ ایگزامینر شکور احمد اور ان کے بھائی سب ایگزامینر نور احمد مبینہ طور پر کیمسٹری کے پیپر میں ناقص مارکنگ کے مرتکب پائے گئے جس پر ان کے خلاف تعلیمی بورڈ ملتان کے حکام نے ایکشن لیا اور انکوائری سٹینڈ کی جس میں وہ قصوروار پائے گئے ‘اس پر ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی‘سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ہیڈ ایگزامینر شکور احمد کی2سالانہ انکریمنٹ ڈاؤن کردیں جبکہ ان کے بھائی سب ایگزامینر نور احمد کی ایک سال سروس ضبط کرلی ‘ شکور احمد گورنمنٹ ڈگری کالج لودھراں اور نور احمد گورنمنٹ نصیر الدین شاہ کالج گوگڑاں میں تعینات تھے ‘ تعلیمی بورڈ ملتان نے ان دونوں بھائیوں پر تعلیمی بورڈ کی ڈیوٹی دینے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ۔ فرسٹ ائر کے پیپرز کی ری چیکنگ کی درخواستیں 13اکتوبر سے وصول کی جائیں گی جبکہ پیپرز کی ری چیکنگ 18اکتوبر سے شروع ہوگی‘ری چیکنگ کی فیس 1100روپے مقرر کی گئی ہے۔ انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ تاحال جاری نہ ہو سکی ‘ اس بارے میں تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر آفس کے مطابق انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کی تیاری آخری مرحلے میں ہے جوفائنل کرکے 13اکتوبر کوجاری کر دی جائے گی ‘واضح ر ہے کہ انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات 22اکتوبر سے شروع ہونگے ۔ فرسٹ ائر کے امتحانات میں نقل کے صرف2کیسزسامنے آئے ‘ اس سلسلے میں تعلیمی بور ڈ ملتان کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر حیدر گردیزی نے بتایا ہے کہ ‘ ڈسپلن کمیٹی ان دونوں امیدواروں کو طلب کرکے وضاحت لے گی اور قصور وار ثابت ہونے پر ان کو سزا دی جائے گی ۔بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن، بہاولپور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان انٹر سالانہ (پارٹ فرسٹ)2016کے نتائج کا اعلان ۔ نتیجہ کے اشاعت کے سلسلہ میں بورڈ آفیسران کی منعقد ہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات محمد اکرم تارڈ نے بتایا کہ اس امتحان میں کل 40342امیدواران شریک ہوئے جن میں سے 21121امیدواران کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 52.35 فیصد رہا۔ اس سلسلہ میں انہوں نے مزید کہاکہ ری چیکنگ کرانے کے خواہش مند امیدواران مورخہ 25 اکتوبر تک ری چیکنگ فارم آن لائن کرکے فیس UBLکی بہاولپور بورڈ کی حدود میں واقع کسی بھی برانچ میں جمع کرواکر بورڈ کو بھجوائے جاسکتے ہیں۔ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق .ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ سالانہ امتحان2016 کے نتائج کا اعلان کر دیاہے اور کامیابی کا تناسب 56.80 فیصد رہاہے . یہ بات چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر محمد شفیق اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ میں کہی گئی ہے . مراسلہ کے مطابق امتحان میں 34742 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 19733نے کامیابی حاصل کی . امتحان میں نقل او ردیگر غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے کے پانچ کیس رپورٹ ہوئے اور تمام کو سزائیں دی گئی ہیں .ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے بتایاکہ انٹر میڈیٹ ضمنی امتحان 22اکتوبر سے شروع ہو گا جس کیلئے تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کیلئے 12اکتوبر کی بجائے 13اکتوبر تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔