فیس میں اضافہ کرنیوالے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

فیس میں اضافہ کرنیوالے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم کے حکام نے فیس بڑھانے والے سکولوں(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا‘ اس بارے میں ای ڈی او اشفاق گجر کا کہنا ہے کہ غیرقانونی اضافہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اورنوٹس جاری کردئے گئے ہیں ‘پرائیویٹ سکولوں کے خلاف ثبوتوں کے ساتھ شکایات موصول ہوئی ہیں، فیسیں بڑھانے پرشہر کے تین بڑے سکولوں کو جرمانہ کردیا گیاہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پرائیویٹ سکول فیس بڑھائے تو والدین محکمہ تعلیم کو شکایت درج کرائیں،ان سکولوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی۔