گیس کی قیمت میں اضافہ‘ عوام پر بم گرانے کے مترادف ہے‘ میاں مقصود

گیس کی قیمت میں اضافہ‘ عوام پر بم گرانے کے مترادف ہے‘ میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے اوگراکی جانب سے گیس36فیصد تک مہنگی کرنے کے فیصلے پراپنے شدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
پر گیس بم گرانے اور غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف قراردیاہے۔انہوں نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ کی5500کلومیٹر طویل نئی گیس اسکیموں کے لیے 9ارب روپے وصول کیے جائیں گے جبکہ گیس کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے رواں سال کے دوران341ارب روپے بٹورے گئے۔ایس این جی پی ایل کے لیے گیس کی قیمت میں57.89روپے ایم ایم بی ٹی اضافہ قابل مذمت ہے اسے فی الفور واپس لیاجائے لوگوں کی زندگی میں آسودگی نام کی کوئی چیز نہیں۔جب کسی ادارے کے کرتادھرتوں کادل چاہتاہے وہ قوم کو لوٹنے کی نئی نئی اسکیمیں بناکرلوٹنا شروع کردیتے ہیں۔ان کو کوئی پوچھنے والاہے اور نہ ہی ان پر کسی قسم کا کوئی چیک اینڈ بیلنس کانظام موجودہے۔