عمران خان وزیر اعظم کا احتساب چاہتے ہیں تو عوامی دباؤ بڑھائیں‘ جمشید دستی
ملتان (سٹی رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ اسلام آبادسے قبل کراچی کو بند کریں اور کے پی کے کو مکمل سیل کر کے قومی اسمبلی ، کے پی کے ، پنجاب اسمبلی سے اپنے ارکان اسمبلی واپس لیں اگر عمران خان نواز شریف کا احتساب چاہتے ہیں تو پھر وہ (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
عوامی دباؤ بڑھائیں طاہر القادری کی ٹیم تین سے چار روز تک بھوکی لڑ سکتی ہے مگر عمران خان کی ٹیم کے لئے چار گھنٹے گزارنا مشکل ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا جمشید دستی نے مزید کہا کہ میری جدوجہد عوام اور مزدوروں کے لئے ہے حلقہ این اے 150پاور لومز کے مزدوروں کا حلقہ ہے میں نے اسی لئے اس حلقہ کے گدی نشین شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ پاورلومز کے مزدوروں سے ہمیشہ دھوکہ کیا جاتا ہے اور آج تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکی نہ مزدوروں کے مسائل حل ہو رہے ہیں میں مزدوروں کی آواز بنوں گا اور دسمبر میں ملتان میں بڑا جلسہ کروں گا انہوں نے کہا کہ ملتان میں اصل میں ملتان کی عوام کو جگا نا چاہتا ہوں کیو نکہ وہ سرائیکی صوبے کے مسئلے پر سورہے ہیں اور جب تک ملتان نہیں جاگے گا سرائیکی صوبہ نہیں بن سکتا انہوں نے کہا کہ میری پارٹی کے منشور میں شامل ہے کہ ملتان صوبے کا دارالخلافہ ہو گا قبل ازیں جمشید دستی نے چوک سدو حسام پر دکانداروں اور عام لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں عوامی راج پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ وہ دس محرم الحرام کے بعد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے ۔