خواتین تحریک انصاف کا ہر اول دستہ‘ کرپشن کے خاتمہ کیلئے میدان میں نکلی ہیں‘ سلونی بخاری
ملتا ن (سٹی رپورٹر)اپاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
میڈم سلونی بخاری اور ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہا ہے کہ خواتین تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہیں ، 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے موقع پر ملک بھر سے خواتین شرکت کرکے یہ ثابت کریں گی کہ وہ ملک و قوم کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے میدان عمل میں نکلی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر سبین گل خان کی عیادت کے حوالے سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے سبین گل خان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ہماری دعا ہے کہ سبین گل خان جلد از جلد صحت یاب ہوکر سیاست کے میدان میں اپنا عملی کردار ادا کرنے کیلئے پھر سے متحرک ہوجائیں ۔ انہوں نے سبین گل خان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیہ کلمات بھی کہے ۔