ملتاجنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کیلئے علیحدہ صوبہ اور خود مختار ہائی کورٹ کی تحریک چلائی جائے‘ اطہر شاہ بخاری
ن(خبر نگار خصوصی)ملتان کے سینئروکلاء نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں پر علیحدہ صوبہ اورخودمختارہائیکورٹ کے قیام کے لئے تحریک چلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔یہ مطالبہ(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
گزشتہ روز سینئروکلاء کے منعقدہ اجلاس میں منظورکی گئی قرارداد میں کیا ہے جو صدرہائیکورٹ بارکوپیش کردی گئی ہے۔اس سلسلے میں سابق صدر ہائیکورٹ بارسید اطہرحسن شاہ بخاری نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اربارب اختیارنے تعصب،اقرباپروری اورجانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے مظلوم طبقات پر جبرواستبداد کی چادردراز کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں نمائندگی کے حق سے محروم کرکے جس نفرت اور امتیازی سلوک کاارتکاب کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔