اجر ت میں اضافہ کے مطالبہ پر بھٹہ مالک کا مزدور خاندان پر ظالمانہ تشدد
ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) چک نمبر 159/10R تحصیل جہانیاں ضلع خانیوال بستی پرویز والا میں ٹبہ سلطان پور کا بھٹہ مزدور لیاقت علی اپنی بیوی نذیراں بی بی اور بچوں کے ہمراہ اکرم میتلا ، محمد خان پٹھان اور امان اللہ خان کے مشترکہ بھٹہ پر انیٹیں تھاپتے تھے گذشتہ روز بھٹہ مزدور(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
لیاقت علی نے بھٹہ مالک سے اُجرت میں اضافہ کر نے کہا کہ جس پر ظالم بھٹہ مالک طیش میں آگیااور بھٹہ مزدور لیاقت علی اور اُس کی بیوی نذیراں بی بی پر تشدد کر نا شروع کردیا بھٹہ مالکان امان اللہ خان، اکرم میتلا اور محمد خان نے بھٹہ مزدور سے کہا کہ تمیں بتاتے ہیں کہ اُجرت میں اضافہ کیسے کرواتے ہیں غریب بھٹہ مزدور لیاقت علی کو رات کی تاریکی میں ٹریکٹر کے ساتھ باندھ کر بھٹہ کے گرد گیسٹ کر چکر لگاتا رہا حالت غیر ہو نے پر بھٹہ مالکان نے بھٹہ مزدور اُس کی بیوی نذیراں بی بی کو ایک کمرے اور بیٹی صغراں بی بی ، بیٹوں رنا کت علی اور شان علی کو اپنے خفیہ مقام پردوسرے کمروں میں قید کر لیا جس پر رات گئے بھٹہ مزدور لیاقت علی کو ہوش آیا تو وہ موقع پاتے ہی اپنی بیوی نذیراں بی بی کے ہمراہ موقع سے فرار ہوکر ٹبہ سلطان پور میں مزدور لیڈر صفدر عباس خان منیس کے ڈیرے پر پہنچ گیا اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پر مزدور لیڈر صفدر عباس خان منیس نے بھٹہ مالک کے ظلم کا شکار ہو نے والے بھٹہ مزدور اور اُس کی بیوی نذیراں بی بی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا بھٹہ مزدور لیاقت علی ، بیوی نذیراں بی بی ، مزدورلیڈر صفدر عباس خان منیس اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او خانیوال اور ڈی سی او سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے بھٹہ مالک کی قید سے بچوں کو بازیاب کروا نے کا مطا لبہ کیا ہے دوسری جانب بھٹہ مالکان نے میڈیا کے رابطہ کر نے پر امان اللہ خان ، اکرم میتلا اور محمد خان پٹھان نے تمام الزامات کومسترد کرتے ہوئے لگائے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ ہم نے کسی پر کوئی تشدد نہیں کیا ۔