ملتان میں مطلع ابرآلود درجہ حرارت میں کمی آگئی
ملتان (خبرنگار )ملتان اورگردونواح میں سوموار کے مطلع جزوی ابر آلود رہا جس سے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی اورگزشتہ (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ واضح رہے کہ اتوار کی شب ملتان میں بوند اباندی ہونے اور گرد آلود ہوائیں چلی تھیں جس کے باعث گزشتہ روز درجہ حرارت میں کمی رہی جبکہ مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم خشک رہنے اورگرد آلود ہواؤں کے چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے گزشتہ روز ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت23.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔