ملتاججز تعیناتی میں نمائندگی نہ ملنے پر 13 اکتوبر کو عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا
ن(خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز ملتان نے جنوبی پنجاب سے وکلاء کو ججزتعیناتی میں نمائندگی نہ(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
ملنے پراحتجاجی تحریک کا اعلان کر دیاہے۔اس ضمن میں 13اکتوبرکو ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز کی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا اوروکلاء کسی بھی مقدمہ کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔بعد ازاں ہائیکورٹ بارکی جانب سے عدالتی احاطہ میں علامتی قبریں بناکر احتجاج کیا جائے گاجس کے بعد ریلی کی صورت میں وکلاء ڈسٹرکٹ بارملتان جائیں گے جہاں ساڑھے 11 بجے دن وکلاء عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوگا جس کے بعد ضلع کچہری سے چوک کچہری تک ریلی نکالی جائے گی اوردھرنادیاجائیگانیز 17اکتوبر تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔