میلسی ‘ دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر شوہر نے بیوی قتل کردی

میلسی ‘ دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر شوہر نے بیوی قتل کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(نمائندہ پاکستان) بستی گنویں کے رہائشی بشیر کی بیٹی ساجدہ کی شادی وہاں کے اجمل سے ہوئی اجمل نے وہاں کی ایک عورت سے ناجائز تعلقات استوار کرلیئے او ر ساجدہ کو غیر آباد کر کے اس سے دوسری شادی کی اجازت مانگی جو اس نے نہ دی اس رنج کی بنا پر اجمل نے ساجدہ کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسے موت کی نیند سلا دیا پولیس تھانہ صدر میلسی(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
نے مقتولہ کی والدہ صغراں بی بی کی مدعیت میں قتل عمد کا مقدمہ درج کر لیا۔ جکڑانوالہ کے عدنان نے اپنی دکان پر ناقص زرعی ادویات رکھیں ہوئی تھی زراعت آفیسر نے اس کے نمونہ لیبارٹری بھجوائے جو ناقص ثابت ہوئے پولیس تھانہ سٹی میلسی نے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے 4 چک ایم کے زوار سے چار لیٹر شراب بر آمد کر کے اسے گرفتار کر لیا پولیس تھانہ مترو نے مقدمہ درج کر لیا۔