ماسٹرز اور بی ایس مسائل کے حل کیلئے تشکیل کمیٹی کا زکریا یونیورسٹی میں اجلاس نظام امتحانات میں اصلاحات پر غور
ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررزایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے وفدنے وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے ساتھ ملاقات پر زکریا یونیورسٹی کے ساتھ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
الحاق شدہ کالجز جہاں سمسٹر سسٹم کے تحت ایم اے ، ایم ایس سی ، بی ایس چار سالہ پروگرام جاری ہے کے مسائل پر مبنی میمورنڈم پیش کیا تھا‘ اُس میمورنڈم کے مطابق مسائل کے حل کے لیے تشکیل کی گئی کمیٹی کا زکریا یونیورسٹی کے کمیٹی ہا ل میں خصوصی اجلاس ڈاکٹر طارق محمد انصاری ڈائریکٹر اکیڈمک کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کالجز کی نمائندگی گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے پرنسپل ڈاکٹر محمد سلیم نے کی جبکہ کالج اساتذہ کی نمائندگی پروفیسر راؤ ذوالفقار علی صدر PPLAملتان ڈویژن نے کی۔ اجلاس میں ملحقہ کالجز میں بی ایس اور ایم اے ، ایم ایس سی پروگرام کے نتائج کے اجراء میں تاخیر ، کالج میں ایم اے، ایم ایس سی اور بی ایس پروگرام کے بڑھتے ہوئے دورانیہ اور امتحانی نظام میں اصلاحات کے لیے PPLA ملتان ڈویژن کے ایجنڈے پر غور و خوض کیا گیا۔