اسلام امن کاداعی اورمساوات کاعلم بردار ہے ، فخرامام
ملتا ن (سٹی رپورٹر)اسابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا ہے کہ حضور نبی کریمؐ کے اہل بیت کی مثال کشتیِ نوحؑ کی ہے جو اس پر سوار ہوگیا وہ نجات پا گیا اور جو رہ گیا وہ ہلاک ہوگیا واقعہ کربلا سے ہمیں سبق حاصل کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
کے زیر اہتمام البدر کیڈٹس سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں منعقدہ سیمینار ’’ سلام یا حسینؓ‘‘ سے بحیثیت مہمانانِ خاص خطاب میں کیا سیمینار کی صدارت سجادہ نشین دربار حضرت نواب سخیؒ ملتان سید زوہیب گیلانی نے مہمانانِ اعزاز میں رکن صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری، مرکزی رہنما جمعیت اہلحدیث و ممبر امن کمیٹی ملتان علامہ عنایت اللہ رحمانی، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال، صدر ملتان کریسنٹ لائنز کلب ڈاکٹر نثار احمد چوہدری، چیف ایگزیگٹو دیپ آرگنائزیشن سبطین رضا لودھی، چیئرمین قومی یکجہتی کونسل عامر محمود نقشبندی، جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ملتان شہر محمد ندیم قریشی، پرنسپل گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول پروفیسر عنایت علی قریشی اور سماجی رہنما حافظ معید خالد شامل تھے نظامت کے فرائض پرنسپل البدر کیڈٹس علی صابر سبحانی نے سرانجام دیئے سلام یا حسینؓ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر امام نے مزید کہا کہ اسلام امن کا داعی اور مساوات کا دین ہے جس میں نازور و جبر ہے اور نہ ہی انتہا پسندی اور کربلا میں حضرت امام حسینؓ نے یہ بات واضح فرما دی کہ مسلمان مقابلہ حق کے لئے گردن کٹا دے گا مگر باطل کے سامنے سَر نہیں جھکائے گا ۔دریں اثنائسابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا نے دین اسلام کے لئے جو قربانیاں دیں وہ تا قیامت ہم سب کے لئے مشعل راہ رہیں گی آج پاکستان ان 6ممالک میں نہیں آتا جو گریٹ پاور کی حکمرانی کر رہے ہیں رکن صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر تمام مکاتب فکر آپس میں اتحاد ،محبت ، امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں امن کمیٹی کو صرف محرم تک نہیں بلکہ سارا سال فعال رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انجمن فدایان مصطفےٰ پاکستان کے زیر اہتمام آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے اشتراک سے منعقدہ 8ویں سالانہ سید الشہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میں ،حضرت چادر والی سرکار ؒ کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ ،شیخ عمر دین،ملک محمد یوسف،مفتی غلام مصطفی رضوی،عمران یوسف،علامہ عبدالحق مجاہد،ملک انور علی،حافظ اکبر جتوئی،حافظ محمد ظفر قریشی،محمد حسین بابر،محمد ایوب مغل،سید سیف الرحمان،ڈاکٹر اکمل مدنی،میاں جمیل احمد،سبطین رضا لودھی،ندیم قریشی،مختیار راٹھور،زاہد بلال قریشی،محمد علی رضوی،عاشق صدیقی،شاہد یوسف،اسلم ڈوگر،حاجی اختر بھٹہ،قسور بھٹی،سلیم درباری،نعیم اقبال نعیم،رانا حسن بخش،محمد نواز اترا،حاجی شہزاد،ریاض غوری،ارشد اقبال نیازی،شیخ عبدالحمید، مشرف علی قریشی،الحاج محمد اشرف قریشی ،عرفان اترا،سید شوکت بخاری ،محمد عمر دراز ، سمیت دیگر نے بھی شرکت کی آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ عمر دین نے کہا کہ آج ملک جس نازک دوراہے پر کھڑا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم حسینیت ؑ کے اصولوں کو اپنا لیں۔