بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبر قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا ہے کہ اسلام امن وسلامتی کا درس دیتا ہے ۔ہمیں چاہئے کہ قرآن وسنت پر عمل کر کے پرامن معاشرہ کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ وہ بہاول پور آرٹس کونسل اورمحکمہ تعلقات عامہ پنجاب بہاول پور ڈویژن کے زیر اہتمام رشیدیہ آڈیٹوریم میں ’’امن‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
کر رہی تھیں۔ اس موقع پر ممتاز ادیب وشاعر سید تابش الوری، ملک حبیب اللہ بھٹہ، فادر افتخار مون، پرفیسر ڈاکٹر اسلم ادیب، شہود رضوی، جمشید کریم خان، ممتاز صحافی مجید گل، ریاض بلوچ، اکرم ناصر، تنویر حسن، مسز عفت جاوید، مسز نورجہاں نعیم، آسیہ کامل مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، تاجران، وکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان موجود تھے۔ ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا کہ اپنے کردار اور گفتار سے ثابت کرنا ہے کہ ہم امن پسند ہیں۔انہوں نے امن کے حوالہ سے شاندار سیمینار منعقد کرانے پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ رانا اعجاز محمود کی کاوشوں کو سراہا۔دانشور، شاعر وادیب سید تابش الوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اپنی سطح پر امن قائم کرنے کے لئے کام کرنا ہو گا۔ممتاز کالم نگار ملک حبیب اللہ بھٹہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر توجہ دی جائے ۔ڈائریکٹر تعلقات عامہ رانا اعجاز محمود‘پروفیسر ڈاکٹر اسلم ادیب‘فادر افتخار مون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کے قیام کے لئے تعلیم کا حصول بہت ضروری ہے۔چیئر مین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر شاہد رضوی ‘پروفیسر ڈاکٹر نوز کاوش‘ممتاز قانون دان اورصدر نظریہ پاکستان مظفر گڑھ عبدالمجیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ خود احتسابی کے عمل کو اپنا کر معاشرہ میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ریاض بلوچ، مسز آسیہ کامل، جاوید اختر چوہدری، پروین عطا ملک اور مولانا محمد سلیم نے امن کے قیام کے لئے برداشت ، تحمل اور ہم آہنگی کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا۔