یوم عاشور پر امن وا مان کیلئے سخت حفاظتی انتظامات، ڈبل سواری پر پابندی

یوم عاشور پر امن وا مان کیلئے سخت حفاظتی انتظامات، ڈبل سواری پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ خانیوال ‘ وہاڑی ‘ بوریوالا ‘ بارہ میل ‘ میاں چنوں ‘ کوٹ ادو ‘ میلسی ‘ پیر جہانیاں ‘ راجن پور ‘ ڈیرہ غازی خان ‘ رحیم یار خان ‘ بہاولپور ‘ لیہ ‘ حاصل پور ‘ لیاقت پور ‘ جھوک اترا ‘ کہروڑ پکا ‘ سیت پور ‘ دھنوٹ ( سٹ رپورٹر ‘ خبر نگار ‘ نمائندگان ) ملتان سمیت ملک بھر میں کل بروز بدھ12اکتوبر یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا ئے گا اور ملتان میں قدیمی تاریخی ماتمی علم و ذوالجناح کا جلوس آج ممتاز آباد امام بارگاہ سے براآمد کیا جائے گا اور اس موقع پر(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
عزادار زنجیر زنی بھی کریں گے جبکہ ماتمی جلوس کے موقع پر مذکورہ روٹس پر دکانیں بند رہیں گی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اس ضمن میں یوم عاشورہ کے سلسلے میں آج اور کل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی اور موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی شہدائے کربلا کی یاد میںیو م عاشورہ کے سلسلے میں مجالس عزا منعقد ہوں گی اور ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے اور قدیمی تعزیہ استاد ، شاگرد سمیت دیگر قدیمی امام بارگاہوں سے علم و ذوالجناح اور تعزیہ کے ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے اور کل بروز بدھ کی شب علماء کرام ، زاکرین عظام امام بارگاہوں پر شہزادہ حضرت علی اکبر ؑ کی یاد میں آذان علی اکبرؑ دیں گے اور نماز فجر کے بعد مجالس عزا منعقد ہو ں گی اور ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے ماتمی جلوسوں کے موقع پر عزادار ماتمد اری کریں گے جبکہ دولت گیٹ چوک پر تلواروں کا ماتم ہو گا اور دیگر ماتمی جلوسوں پر عزادار زنجیر زنی بھی کریں گے ۔ دریں اثناء ضلع ملتان میں کل82جلوس برآمد ہوں گے نیز170مجالس منعقد کی جائیں گی جن میں سے09جلوس اور43مجالس اے کیٹگری کے ہوں گے۔ ملتان پولیس کی جانب سے تمام جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس کی سرپرستی اورایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان کی زیر نگرانی تمام ڈویژنل ایس پی صاحبان اپنے اپنے ڈویژن میں محرم سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے اور وقتاً فوقتاً ڈیوٹی پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو بریف کریں گے ۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق 20جی او گشت کی گاڑیاں اس تمام سیکیورٹی عمل کی نگرانی کریں گی ۔ ضلع ملتان پولیس کے کل1832پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جن میں 04انسپکٹر ،132سب انسپکٹر،164اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،48ہیڈ کنسٹیبل اور1484کنسٹیبلان اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ 15 ریزروز ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ہائی الرٹ رہیں گی جنھیں بوقت ضرورت استعمال کیا جائے گا ۔ ملتان پولیس کے علاوہ پاکستان آرمی اور رینجرز کے اہلکار بھی امن عامہ کے قیام میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے نیز1306پولیس قومی رضاکاران اور1980ولنٹئیرزبھی معاونت کریں گے سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ تمام افسران و ملازمان الرٹ ہو کر اپنی ڈیوٹی سرا نجام دیں۔ شہزادہ حضرت قاسم ؑ کی یاد میں سیج کے ماتمی جلوس برآمد کئے گئے اور ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہو تے ہو ئے امام بارگاہوں پر اختتام پزیر ہو ئے آج 9 محرم الحرام کے موقع پر بھی علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے اور رات بھر مومنین مختلف مقامات پر رکھے گئے تعزیہ کی زیارت کریں گے ۔ ڈسٹر کٹ کو آرڈی نیشن آ فیسر ملتا ن نادر چٹھہ نے محر م الحرا م کے سلسلے میں سکیو رٹی یقینی بنا نے کیلئے شہر بھر میں دفعہ 144 نا فذ کر دی ہے ۔جس کے تحت 9 اور10 محر م الحرا م پر موٹر سا ئیکل کی ڈ بل سو ار ی پر پا بند ی عا ئد کر دی گئی ہے جبکہ اسلحہ کی نما ئش ، ہو ائی فا ئر نگ اور لا ؤ ڈ سپیکر چلا نے پر بھی بین لگا دیا گیا ہے ۔دفعہ 144 کے تحت بغیر اجازت مذہبی تقار یر ، اجتما ع کر نے اور ریلی نکا لنے پر بھی سخت پا بند ی عا ئد ہوگی ۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ کوآ رڈی نیشن آفیسر ملتا ن نا در چٹھہ نے گز شتہ رو ز سی پی او ملتا ن احسن یو نس کے ہمرا ہ جلالپور پیر وا لا ،شجا ع آ باد اور شہر ی علا قو ں کا دو ر ہ کیا اورما تمی جلوس کے روٹس اور اما م با ر گا ہو ں پر سکیورٹی انتظا ما ت چیک کئے ۔ خانیوال سے بیورو نیوز ‘ نمائندہ پاکستان ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں او رعزاداران کو مکمل تحفظ فراہم کیاجارہا ہے ‘سکیورٹی انتظامات کو خود چیک کررہا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان نے محرم الحرام کے جلوس و مجالس کی سکیورٹی چیکنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ 8محرم کو 21جلوس اور 119مجالس منعقد ہوئیں جن پر پولیس کے مسلح جوانوں اور افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں او رشرکاء جلو س و مجالس کی میٹل ڈیکٹر کے ذریعے مکمل تلاشی لی گئی جبکہ ان جلوس و مجالس کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کنٹرول روم سے مانیٹر کیا گیا ۔ ڈی سی او زید بن مقصود کی ہدایت پرضلع خانیوال میں ایڈمنسٹریٹرز کی سرپرستی اور ٹی ایم اوز کی نگرانی میں ٹی ایم ایز ایکشن پلان کے تحت 10محرم الحرام کے جلوسوں بارے پیشگی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ یوم عاشورہ محرم الحرام کے جلوس روٹس ، امام بارگاہوں بارے انتظامات مکمل کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے ٹی ایم اے ملازمین کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی ‘ تحصیل رپورٹر کے مطابق ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے امن کا اجلاس ڈی سی او علی اکبر بھٹی کی صدارت میں ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہواجس میں ممبران ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، ایم پی اے نعیم اخترخان بھابھہ ، ایم پی اے چو ہد ری ارشاد آرائیں اور ایم پی اے بلا ل اکبر بھٹی نے شرکت کی اجلاس میں اے ڈی سی تنویرالرحمن بھی موجود تھے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ایم پی اے نعیم خان بھا بھہ میلسی، کرم پور میں 9ویں اور 10ویں محرم کو جلوسوں کی نگرانی کریں گے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید وہاڑی جبکہ ایم پی اے بلا ل اکبر بھٹی اور ایم پی اے ارشاد آرائیں بورے والا میں محرم الحرام کے جلوسوں کی نگرانی کریں گے اسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز، ممبران ضلعی و تحصیل امن کمیٹی او رڈی سی او،ڈی پی او سے رابطہ میں رہتے ہوئے جلوسوں کے پر امن انعقاد کو یقینی بنا نے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، رواداری، اتحاد ویگانگت کے فروغ کے لیے کوشاں رہیں گے۔ ڈی سی او وہاڑی حاجی علی اکبر بھٹی نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر نو اور دس محرم کو ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ڈبل سواری کی پا بندی نہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کا رروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 8محرم الحرام بارگاہ قصرِ ابوطالب سے حضر ت غازی عباس علمدار کی نسبت سے "علم"کا جلوس برآمد ہوا جس کی قیادت لا ئسنسدار عا شق حسین ، خادم حسین ، ریاض حسین جعفری اور بابا کبیرحسن نے کی جلوس جب ریل بازار چوک بابا گاما پہنچا تو مجلس منعقد ہو گی مجلس سے ملک سے نامور علامہ ڈاکٹر امجد حسین علوی نے خطاب کیا۔ بوریوالا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ڈی سی اووہاڑی علی اکبربھٹی اور ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں کسی بھی شر پسند سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی آفس بورے والا میں امن و امان کے جائزہ اجلاس کے بعدمقامی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی مہر ذوالفقار علی سندرانہ،اسسٹنٹ کمشنر احمرسہیل کیفی اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن وہاڑی سید ماجد علی شاہ بھی موجود تھے ڈی سی او نے بتایاکہ ضلع بھر میں9ویں اور 10ویں محرم کو دفعہ144نافذ کردی گئی ہے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔عاشورہ کے موقع پر سول انتظامیہ کی مدد کے لئے مسلح افواج کے دستے بھی طلب کرلئے گئے ہیں جنہوں نے اپنی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں انشااللہ امن وامان کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے گا بعدازاں ڈی سی او علی اکبربھٹی اور ڈی پی او عمر سعید ملک نے امام بارگاہ بورے والا پہنچ کرانتظامات کا جائزہ لیا۔ امام بارگاہ کے معائنہ کے موقعہ پر انجمن حیدریہ کے جنرل سیکرٹری سید نسیم حسن نقوی نے افسران کو مقامی پولیس اور ٹی ایم اے کی طرف سے کئے گئے سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کے بارے میں زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر امن کمیٹی کے ارکان محمد جمیل بھٹی،حاجی نوراحمدبھٹی،چاچامحمداسلم،صغیراحمدرامے،شیخ محمد حسن،شہبازحسین بھٹی ایڈوکیٹ،شاہد اکبرطورکے علاوہ میاں طارق محمود سمیت دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں ۔ بارہ میل سے نمائندہ پاکستان کے مطابق محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں او رعزاداران کو مکمل تحفظ فراہم کیاجارہا ہے ‘سکیورٹی انتظامات کو خود چیک کررہا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان نے محرم الحرام کے جلوس و مجالس کی سکیورٹی چیکنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ 8محرم کو 21جلوس اور 119مجالس منعقد ہوئیں جن پر پولیس کے مسلح جوانوں اور افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں او رشرکاء جلو س و مجالس کی میٹل ڈیکٹر کے ذریعے مکمل تلاشی لی گئی جبکہ ان جلوس و مجالس کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کنٹرول روم سے مانیٹر کیا گیا ۔ کبیروالا شہر میں عشرہ محرم کا دوسرا مرکزی ماتمی جلوس آج امام بارگاہ ایریاں کبیروالا سے 8بجے شب برآمد ہوگا ۔لائسنسدار غلام اکبر خان ایری کا ’’جلوس ہائے علم ‘‘امام بارگاہ ایریاں کبیروالا سے 8بجے شب برآمد ہوگا،جو پرانی کچہری روڈ ،چوک ٹاؤن ہال ،خانیوال روڈ ،امام حسینہ سادات ،شارٹ بازار ،مین بازار سے ہوتا ہوا 11بجے شب امام بارگاہ زینبیہ المعروف امام بارگاہ بھٹیانوالہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔ضلعی اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ مرکزی ماتمی جلوس کے مقررہ راستوں پر فول سیکورٹی کو یقینی بنانے کے انتہائی سخت انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق روزانہ صبح 7بجے -6 بالائی منزل القائم پلازہ بانو بازار،روزانہ دوپہر -12بجے مرکزی امام بارگاہ قصر ابو طالب میں خواتین کی مجلس عزا و ماتم داری ،روزانہ شام کو بوستان زہرا ضمیر شاہ گیلانی و کربلا پیر منوں شریف ،چک نمبر131پندرہ ایل لکانوالہ ڈیرہ ذیلدار،چک نمبر134سولہ ایل امام بارگاہ ذبح عظیم ،چک نمبر127پندرہ ایل گلانوالہ، چک نمبر18ایٹ بی آر امام بارگاہ، چک نمبر-20ایٹ بی آر،امام بارگاہ تلمبہ اور مرکزی امام بارگاہ قصر ابوطالب میں رات کے وقت روزانہ مجالس عزا و ماتمداریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حسب سابق روائت چک نمبر133پندرہ ایل (لکانوالہ) میں آصف اقبال لک کے مکان کے سامنے مجلس عزا کے بعد شبیہہ علم کا ماتمی جلوس برآمدہوا۔ فیصل ٹاؤن میں بابا تاج کے مکان پر مجلس عزا کے بعد شبیہہ علم کا جلوس برآمد ہوا ،عبداللہ ٹاؤن میں ماسٹر قاسم کے گھر میں مجالس عزا اور ماتم داری کاانعقاد ہوا ، نزد ریلوے پھاٹک سید یعقوب علی زیدی کے گھر کے سامنے مجالس عزا کے بعد شبیہہ علم کا ماتمی جلوس برآمد ہوکر مرکزی امام بارگاہ قصر ابوطالب پہنچا، محلہ رحمانیہ گلی نمبر5میں سید صداحسین زیدی کے مکان پر سالانہ مجلس عزا کا انعقاد ہوا ،چک نمبر131پندرہ ایل (لکانوالہ) کے امام بارگاہ میں بڑی قدیمی مجلس عزا کے انعقاد کے بعد شبیہہ ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمد ہوا ،-8محرم کوگلی نمبر8محلہ رحمانیہ میں رضا جعفری ایڈووکیٹ کے مکان پر مجلس عزا کے انعقاد کے بعد شبیہہ علم مولا غازی عباس علمدار کی برآمدگی ہوئی اور ماتم داری ہوئی ۔شام کو سید فاطر حسین شاہ کے گھرپر مجلس عزا کے بعد علم کا ماتمی جلوس برآمد ہوا ۔رات کو سید شوکت حسین شاہ کے مکان میں مجلس عزا کے بعد شبیہہ علم کا ماتمی جلوس برآمد ہوا ۔ آج -9محرم کو حسب سابق روائت مختلف مقامات پر مجالس عزا کا انعقاداور شبیہہ علم کے روائتی ماتمی جلوس برآمد ہوں گے صبح بالائی منزل القائم پلازہ پر مجلس عزا کے بعد شبیہہ تابوت برآمد ہوگا ،بعد ازاں لیاقت روڈ پر قصر لعل کے سامنے بڑی قدیمی مجلس عزا کا انعقاد ہوگا جس میں ملک کے نامور علماء و ذاکرین خطاب کریں گے ۔مولوی ہدائت اللہ روڈ پر حکیم شبیر حسین کے گھر سے شبیہہ علم کا بڑا قدیمی روائتی ماتمی جلوس برآمد ہو کر رات گئے مرکزی امام بارگاہ پہنچے گا ،جس کے بعد امام بارگاہ سے زیارتیں اور شبیہہ جھولا کی برآمد گی ہوگی۔ سالانہ روائت چک نمبر134سولہ ایل میں پیر فدا حسین کے ڈیرہ سے مجلس عزا کے بعد حضرت قاسم ؑ کے تابوت ،مہندی اور علم کا روائتی ماتمی جلوس برآمدہوا جس میں شہر اور گردونواح کے چکوک سے عزاداروں نے سنگتوں کی صورت میں شرکت کی اور زنجیر زنی و ماتمی داری کے ذریعہ اپنا پرسہ پیش کیا مجلس عزا سے نامور علماء و ذاکرین سید صابر حسین ،ڈاکٹر شبیر حیدر آف لیہ،مظہر عباس ہنجرا آف جھنگ ،غلام قنبر گوجرہ آف چونیاں سمیت بڑی تعدا د میں مقررین نے خطاب کیا ۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق 10محرم الحرام کو یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جاتاہے،تحصیل کوٹ ادو کی 61امام بارگاہوں سے 48تعزیے،پنگوڑے علم وجلوس برآمد ہوں گے،مرکزی جلوس امام بارگاہ نہنگ شاہ اور موضع چوہدری سے لائسنسی نبی بخش بخاری روڈسے برآمد ہوگا،جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا ریلوے چوک پہنچے گا جہاں چھوٹے بڑے کئی جلوس اس میں شامل ہو جائیں گے،بعدنماز عصر یہ جلوس ریلوے روڈ سے گزرتے ہوئے ریلوے لائن کراس کرکے امام بار گاہ حسینہ ٹبہ کربلا اختتام پذیر ہوں گے، تحصیل بھر کے16جلوسوں کو اے کیٹگری میں رکھا گیا جبکہ 15 بی اور30جلوسوں کو سی کیٹگری میں رکھا گیا گیا ہے،جلوسوں کی نگرانی کیلئے آرمی کے چاق وچوبند دستے بھی کوٹ ادو پہنچ گئے ہیں جو کہ مجالس و جلوسوں کی حفاظت کریں گے ، تحصیل بھر میں جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئے گئے جن سے تمام جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی جس کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے،اس بارے ایس ڈی پی اومجاہد اقبال برمانی نے بتایا کہ عاشورہ محرم کے جلوسوں کی نگرانی وہ خود کریں گے۔ گزشتہ روز پاک آرمی رینجرز اور پنجاب پولیس کے چاک وچوبند دستوں نے درجنوں گاڑیوں پر مشتمل تحصیل کوٹ ادو میں فلیگ مارچ کیا جوکہ سنانواں سے شروع ہو کر کوٹ ادو سے ہوتا ہوا دائرہ دین پناہ اختتام پذیر ہوا،بعد ازاں جلوس اور محرم کے روٹس کا بھی معائنہ کیا گیا،اس بارے ایس ڈی پی او کوٹ ادو محمد مجاہد اقبال برمانی نے کہاکہ تحصیل بھر کے جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گذشتہ شب سیج کا جلوس نزد دربار امام شاہ بخاری ؒ برآمد ہوا جس میں عزا داران نے ماتم اور مرثیہ خوانی کی ذاکرین نے امام عالی مقامؓ اور ان کے رفقا کو خراج عقیدت پیش کیا اور سانحہ کربلا پر روشنی ڈالی آج ۹ محرم الحرا م کی شب رات بارہ بجے تعزیہ کا جلوس نزد دربا ر امام شاہ بخاری ؒ سے برآمد ہو گا۔ پیر جہانیاں سے نامہ نگار کے مطابق پرانی بستی تلکوٹ میں ایک سال کے تعطل کے بعد دوبارہ قدیم ماتمی جلوس پرامن اندا ز میں اختتام پذ یر ہو گیا۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد یثرب نے محرم الحرام کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے راستوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔تحصیل ، ضلعی اور ڈویثرن سطح پر کنٹرول روم فنکشنل ہیں۔کمشنر ڈیرہ نے ای ڈی او صحت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال،ٹی ایچ کیو اور دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ،ایمبولینسز راؤنڈ دی کلاک موجود رہیں۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان رحمت اللہ نیازی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلوس،مجالس اور تعزیہ لائسنس داران طے شدہ روٹس اور اوقات کی پابندی کو یقینی بنائیں گے۔ہر آنے والے شخص کی واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ ہو گی۔اجلاس میں ڈی سی او ظہور حسین گجر اور ڈی پی اوعرفان اللہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران سے رابطے میں ہے۔ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ضلع ڈیرہ غازیخان میں نو اور دس محرم کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کر لیے گئے ہیں . پاک فوج کی دو کمپنیاں پہنچ گئی ہیں . رینجرز کی دو کمپنیوں کی خدمات طلب کر لی گئی ہیں . موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کر دی گئی ہے. دس محرم کو مخصوص علاقوں میں مخصوص اوقات کے دوران موبائل فون سروس کی معطلی کیلئے بھی سفارش کی گئی ہے . یہ بات ڈی سی او ندیم الرحمن ، ڈی پی او کیپٹن (ر) عطا محمد ، ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب ، آر پی او رحمت اللہ نیازی ، ڈی سی او ندیم الرحمن ، ڈی پی او کیپٹن(ر) عطا محمد ، ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ او ر دیگر نے ضلع ڈیرہ غازیخان کی حساس مجالس کے روٹس کا معائنہ کیااور انتظامات چیک کیے. اس موقع پر ضروری احکامات بھی جاری کیے گئے . علاوہ ازیں ڈی سی او ندیم الرحمن نے تحصیل کوٹ چھٹہ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق عاشورہ محرم کے موقع پر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کی غرض سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں منعقد کئے جانے والے جلسے، جلوسوں کی سیکورٹی پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 41 ہزار پولیس افسران ،اہلکار و رضاکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جبکہ فوج اور رینجرز کے جوان بھی پولیس او رضلعی انتظامیہ کی معاونت کے لئے موجود ہوں گے۔ یوم عاشورہ کے موقع پر تقریباً 2 لاکھ افسران اور جوان ، 43 ہزار پولیس قومی رضا کار اور 98 ہزار رضا کار مجالس او رجلوسوں کی سیکورٹی پر تعینات ہوں گے ، سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے جانے والے اہلکاروں کی شناخت کے لئے انہیں سپیشل شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔بہاولپور سے بیورو رپورٹ اور ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ضلع بھرمیں نویں اور دسویں محرم الحرام کو142جلوس نکالے جائیں گے جن میں سے13حساس قراراور110مجالس جن میں سے 5حساس قرار دی گئی ہیں۔نویں اور دسویں محرم الحرام کے دن جلوس اور مجالس پر پولیس ، رضاکاران اور سپیشل پولیس کے 5,000کے قریب آفیسران و اہلکاران سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔محرم الحرام کے دوران ترتیب دیئے گئے سکیورٹی پلان پر موثر طریقے سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔جلوس کے روٹس میں آنے والی بڑی بڑی عمارات کی چھتوں پر چوکس مسلح ملازمان ڈیوٹی پر مامورہونگے۔ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز جن کے علاقوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر 062-9250015 ہے ۔ ڈی پی اوآفس بہاولپورمیں واقع یہ کنٹرول روم یکم محرم الحرام سے 10محرم الحرام تک 24گھنٹے کام سرانجام دے گا۔ ڈی ایس پی لیگل محمد خان اس کے نگران ہیں۔صوبائی وزیر امداد باہمی وچیئر مین چولستان ترقیاتی ادارہ ملک محمد اقبال چنڑ نے ساتویں محرم کے مرکزی جلوس کے راستوں کا خصوصی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقائم مقام آر پی او اشفاق خان، صدرمرکزی انجمن تاجران حافظ محمد یونس، مسلم لیگی رہنما حما دندیم میرانی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر، ٹی ایم او ارشد گھمن و دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کے اہلکار اپنی اپنی ڈیوٹی پر موجو دتھے۔لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تمام عزاداری کے جلوس اور مجلس عزاء پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ضلع لیہ میں پہلی دفعہ جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے جدیدکمانڈ&کنٹرول وین اور ڈراؤن کیمروں کابھی استعمال کیاجائے گاجلوس روٹس پر CCTVکیمرے بھی نصب ہیں جبکہ جلوس روٹس کے گردونواح کی چھتوں پر پولیس کمانڈوز تعینات ہیں اورجلوس روٹس پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر کسی کو نہیں چڑھنے دیاجائے گا۔حاصل پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق یوم عاشور آٹھویں محرم الحرام علم اور ذوالجناح کا جلوس مرکزی جامع مسجد وامام باگاہ حاصل پور سے برآمدہواجلوس اپنے مقرر قردہ راستوں کی طرف رواں دواں ہو گیابلدیہ چوک پہنچ کر عزاداران نے نماز ظہرائن ادا کی ذاکرین نے حضرت امام حسین کی شہادت اور واقع کربلاء پر روشنی ڈالی ۔ایم پی اے محمد افضل گل اور ڈی ایس پی جام سلیم اختر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی امام بارگاہ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ہیں۔لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق (ن)لیگ کے ممبران صوبائی اسمبلی مخدوم سیدمسعودعالم اورمیاں اسلام اسلم نے اسسٹنٹ کمشنرلیاقت پوراخترحسین منڈھیراکے ہمراہ لیاقت پورمیں تعزیہ روٹس کادورہ کیا۔انہوں نے مرکزی امام بارگاہ میں جاکراسیکورٹی وغیرہ کے انتظامات کابھی تفصیلی طورپرجائزہ لیا۔انہوں نے مرکزی امام بارگاہ سے پیدل چل کرپانڈاچوک تک اسیکورٹی اورصفائی کے کیئے انتظامات کوبھی دیکھا۔اس موقع پرمخادیم محسن آبادکے معتمدخاص ڈاکٹرمنورندیم کھتران ،ٹی ایم اوذاکرمسعود،ایس ایچ اوملک محمدصابر،مخدوم سیدعلیم عباس،ایس ایچ اوچوہدری صفدراقبال سندھو،ڈپٹی ایجوکیشن خواجہ محمدمسعود،اختررشیدخان گبول،ملک محمدسلیم عابد، چوہدری غلام محی الدین،ممتازخان بلوچ،خورشیداحمدخورشید،عاصم ممتاز،نصراقبال،راشدرفیق چوہدری،فقیرولی محمد،ظفراقبال پنسوتہ،خالدمحمودگجر،تاج غوث،محسن شاہ،محمدسلیمان بھی موجودتھے۔جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق محرم الحرام کے باقی ایام بھی امن و بھائی چارے کے ساتھ ہمیں رہنا ہے ۔کسی کو بھی شیڈول کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے ضلع اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں ۔امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،اس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو تعاون کرنا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے کوٹ چھٹہ اے سی آفس میں امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امن کمیٹی کے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ملک عبدالجبار خان،ڈی ایس پی رانا جان محمد ،تحصیلدار محال محمد خان،نائب تحصیلدار اسحاق خان،عبدالطیف خان کھوسہ،مولانا اقبال رشید،سید مہدی حسین نقوی،سید غضنفر شاہ،عبدالحمید خان جلبانی،مولوی غلام فرید،مولانا محمد سرور مستوئی،چوہدری حبیب الرحمن،سعید احمد خان میہروانی،و دیگر شامل تھے۔کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز محرم الحرام کے سلسلے میں پاک فوج کے دستے نے کہروڑپکا میں اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا چوہدری ارشد اور ٹی ایم او کہروڑپکا چوہدری پرویز گجر ،پاک فوج کے کیپٹن شہزاد اور کیپٹن محسن کے ہمراہ محرم کے جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا انھوں نے ٹبہ سادات،چوک بخاری،چاندنی چوک،رانا واہن،امیر پور سادات،نور شاہ گیلانی کا بھی دورہ کیا ۔سیت پور سے نامہ نگار کے مطابق بستی ظاہر علی میں آٹھ محرم کا علم اور ذوالجناح کا جلوس۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات۔ ایک طرف سے جلوس غلام حسین جمن کے گھر سے بر آمدہوا جب کہ دوسری طرف سے جلوس شمل خان کے گھر سے بر آمد ہوا ۔ دونوں جلوس دربار پیر موسیٰ ظاہر علی آن ملے۔ اس موقع پر سید امداد حسین شمسی۔ ثمر عباس شمسی۔حاجی فیاض حسین شمسی۔ آغا جمیل حسین۔ ملنگ اللہ وسایا۔ حاجی محمد نواز خان۔ ساجد نواز خان۔ قاسم نواز خان۔ شاہ نواز خان۔ غلام عربی خان۔ مبشر رضا خان۔ خضر عباس خان ۔ صادق حسین ۔زوار حسین خان ۔مختیا ر حسین خان و دیگر موجود تھے۔تحصیل علی پور اور سیت پور میں محرم روٹس پر پاک آرمی اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ۔ مارچ کی قیادت ریاض بخاری ڈی ایس پی علی پور نے کی۔ مارچ میں چار گاڑیاں پاک آرمی اور دس سے زائد گاڑیاں پولیس کی شریک ہوئیں۔ مارچ میں سرکل پولیس سمیت دیگر نفری شریک ہوئی۔ دھنوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دھنوٹ 9اور10محرم کو ضلع بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہو گی،موبائل سروس بھی صبح 6بجے سے رات 10بجے تک بند رہے گی،دھنوٹ پولیس میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں ۔