شہر خموشاں آباد ‘ لوگ اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی میں مصروف

شہر خموشاں آباد ‘ لوگ اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) دس محرم لحرام قریب آتے ہی شہر خموشاں آباد ہو گیا شہر کے مختلف قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں کی صفائی ستھرائی اور لپائی کے لئے رش بڑھ گیا شہر کے بڑے قبرستان حسن پروانہ ، جلال باقری ، بی بی پا ک مائی ، شاہ شمس ، بستی خداداد، نشتر روڑ ، سمیت شہر بھر کے قبرستانوں کے باہر (بقیہ نمبر63صفحہ12پر )
مٹی ، پھول ، اگر بستی فروخت کرنے والوں نے ڈیرے جما لئے ہیں تفصیل کے مطابق یوم عاشورہ کا روز قریب آتے ہی قبر ستاں کی خاموشی ختم ہو کر اپنے پیاروں کی قبیروں کی لپائی کرنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے قبرستاں میں کہیں قبروں کی لپائی ہو رہی ہے تو کئی قر آن پا ک کی تلاوت کی جارہی ہے قبروں کی لپائی کرنے والوں کے ساتھ چھوٹے بچے اور خواتین کی بڑ ی تعداد بھی ہمراہ ہے واضع رہے کہ یکم محرم الحرام آتے ہی شہری اپنے پیاروں کی قبروں کی صفائی ستھرائی ، اور لپائی کے لئے خصوصی طور پر قبرستانوں میں آتے ہیں جبکہ اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کے ساتھ ساتھ لنگر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔