9، 10محرم ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نے جلوس روٹس پرٹاؤنز کو تمام دکانیں مارکیٹیں بند کرانیکا ٹاسک سونپ دیا
ملتان (خبرنگار )سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نے ضلع بھر میں محرم جلوس روٹس پر9اور10محرم کو تمام دکانیں مارکیٹیں بند کروانے کاٹاسک ٹاؤنز کوسونپ دیاہے ۔ذرائع کے مطابق(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
ضلعی حکومت کی طرف سے تمام ٹاؤنز کوجاری کیے گئے احکامات میں کیاگیا ہے کہ وہ اپنے ٹاؤن کی حدود میں محرم الحرام کے سلسلے میں نکلنے والے تمام جلوسوں کے روٹس پرتمام دکانیں اورمارکیٹس ہرصورت بندکروائیں اوراس سلسلے میں دکانداروں،تاجروں کو باقاعدہ نوٹس دیں کہ وہ 9اور10محرم کو جلوس روٹس پراپنی دکانیں ، مارکیٹس بند رکھیں اورخلاف ورزی کرنے والے دکانداروں ،تاجروں کی دکانوں کو جلوس کی آمدسے قبل سیل کردیاجائے گا۔
ٹاسک