محرم جلوسوں کی نگرانی کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں‘ احسان الحق باجوہ
ڈاہرانوالہ(نامہ نگار) پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں امن امان کی فضا بر قرار رکھنے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے تمام اضلاع میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف پنجاب (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
بھر میں سکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے خود نگرانی کر رہے ہیں۔ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے چوہدری احسان الحق باجوہ نے ضلع بہاولنگر میں محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے ضلع بہاولنگر میں سکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ ضلع بہاولنگر میں ہر صورت امن وامان کی فضا بر قرار رکھی جائے گی۔تمام محکموں کو الرٹ رکھا گیا ہے۔