ماتمی جلوسوں کے روٹس کے متبادل راستوں کیلئے ٹریفک پلان جاری

ماتمی جلوسوں کے روٹس کے متبادل راستوں کیلئے ٹریفک پلان جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سپیشل رپورٹر )ضلعی حکو مت ملتا ن نے 9 اور 10 محر م الحرا مکو ماتمی جلو سو ں کے رو ٹس کے متبا د ل را ستو ں پر ٹر یفک چلا نے کیلئے ٹر یفک پلا ن منظو ر کر لیا ہے۔ جس کے مطا بق ممتا ز آ با د ما ر کیٹ 09 محرم الحرا م کے جلوس کی وجہ سے تما م اطرا ف سے بند رہے گی اور یہ ایریا ٹو پا ر کنگ زون ہو گا ۔کسی(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
بھی قسم کی ہیو ی ٹر یفک بی سی جی چو ک سے شاہ عبا س چو ک کی طر ف نہیں آ جا سکے گی ۔بی سی جی چو ک سے چو ک شاہ عبا س اورریلوے پھا ٹک ممتاز آ با د سے بطر ف دو رو یہ پل ٹر یفک چلے گی ۔10 محر م الحرا م کو اندرو ن شہر ڈ یر ہ اڈا سے بطر ف بو ہٹر گیٹ ،چو نگی نمبر 14 سے بطر ف خو نی بر ج ، نو اں شہر سے بطر ف گھنٹہ گھر ، چو ک شا ہ عبا س سے پل شید ی لا ل ، چو ک شہیداں سے بطر ف حر م گیٹ ، دولت گیٹ سے خو نی بر ج کی ٹر یفک صبح 06 بجے بند رہے گی ۔عوام الناس متبا د ل راستے کے طو ر پر ڈیر ہ اڈا سے نواں شہر اور پل موج دریا سے ہا ئی کو رٹ مو ڑ سے چو نگی نمبر 1 سے غو ث الا عظم رو ڈ سے ہو تے ہوئے چو نگی نمبر 9 خانیوا ل روڈ استعما ل کر یں گے ۔ڈبل پھاٹک سے بطرف وہا ڑ ی چوک جا نے وا لے حضرا ت پرا نا شجا ع آ با د روڈ ،مظفر گڑ ھ رو ڈ سے بہا ولپو ر بائی پا س اور وہا ڑ ی چو ک کی طر ف جائیں گے ۔ اسی طر ح وہا ڑ ی چو ک سے آ نے وا لی ٹر یفک بہا ولپو ر با ئی پاس سے مظفر گڑ ھ اور حسن سوا لی سے ڈ بل پھا ٹک آجا سکیں گے ۔11 بجے دن کے بعد ایل ایم کیو رو ڈ پل مو ج در یا سے بطر ف چو نگی نمبر 09 ، چو نگی نمبر 09 سے پل مو ج دریا ، ایم ڈ ی ا ے چو ک تما م اطراف رضا آ باد پلی تما م اطرا ف سے بند رہے گا ۔ عوا م النا س شہر سے لا ہو ر کی طر ف جا نے کیلئے پل مو ج دریا سے نواں شہر ، ڈ یر ہ اڈا ، عزیز ہو ٹل ، پرا نا شجا ع آ با د رو ڈاستعما ل کر سکتے ہیں ۔اسی طر ح پل مو ج د ریا سے ہا ئی کو رٹ مو ڑ سے چونگی نمبر 1 سے غو ث الا عظم رو ڈ سے ہو تے ہوئے چو نگی نمبر 09 خانیوا ل رو ڈ استعما ل کر یں گے ۔10 محر م الحرا م کو کینٹ صد ر با زار صبح 07 بجے دن بند رہے گا ۔اسی طر ح لال کر تی سے فیڈر ل چو ک خور شید ہوٹل چو ک بھی تما م ٹر یفک کیلئے بند رہے گا ۔جبکہ 12 بجے دن کے بعد عز یز ہو ٹل چو ک سے بطر ف کینٹ چو ک ،ڈیر ہ اڈا سے کینٹ چو ک ، کے ایف سی سے ایس پی چو ک ، ہائی کو رٹ مو ڑ سے خان پلا ز ہ ایمپریل چو ک سے خا ن پلا ز ہ تمام ٹر یفک کیلئے بند رہیں گے ۔عوام النا س ہا ئی کو رٹ مو ڑ سے مظفر گڑ ھ ، شجا ع آ با د کینٹ جا نے کیلئے برا ستہ کے ایف سی چو ک ، طا ر ق رو ڈ ،ابدا لی رو ڈ ، ڈیر ہ اڈا ،عزیز ہو ٹل کا را ستہ استعما ل کر یں گے ۔ اسی طر ح رینج آ فس چو ک سے آ نے والی ٹر یفک ،ایمپر یل چو ک ، شنگر یلا چو ک ،ما ل پلا زہ چو ک ،بجلی گھر چو ک ، عز یز ہو ٹل کے راستے شہر کی طر ف جا سکے گے ۔شیر شا ہ رو ڈ سے آ نے وا لی ٹر یفک ، پرا نا شجا ع آ با د رو ڈ کی طر ف سے آ نے وا لی ٹریفک عزیز ہو ٹل سے ڈ یر ہ اڈا کا راستہ استعما ل کر یں گے ۔
ٹریفک پلان