محرم میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے ٹھس عوام کی زندگی اجیرن

محرم میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے ٹھس عوام کی زندگی اجیرن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی، کہروڑ پکا، خان پور(سٹاف رپورٹر، خبر نگار خصوصی، نمائندگان) جنوبی پنجاب مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ملتان سے خبر نگار خصوصی اور سٹاف رپورٹر کیمطابق 8محرم الحرام کو بھی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی گئی ‘ وزارت پانی وبجلی نے محرم الحرام میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں لیکن اس کے برعکس گزشتہ روز بھی طویل لوڈشیڈنگ کی گئی ‘ شہروں میں مجالس عزا‘ جلوسوں سمیت عزاداری کے اجتماعات میں بجلی بلا تعطل فراہم کی گئی لیکن اس کی کسر دیہات میں نکال دی گئی ‘ شہروں میں لوڈشیڈنگ میں جتنی کمی کی گئی ‘اتنی ہی لوڈشیڈنگ دیہات میں بڑھا دی گئی اور پہلے سے طویل لوڈشیڈنگ کا شکار نواحی علاقوں میں بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر رہی اور 10محرم الحرام کو بجلی بند نہیں کی جائے گی ‘ مجالس ‘جلوسوں سمیت عزاداری کے اجتماعات کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی جائے گی ‘اگرکوئی مسئلہ ہوا تو صنعتوں کو بجلی کی فراہمی بند کرکے عزاداری کے اجتماعات کو بجلی فراہم کی جائے گی ۔شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جا ری ، شہر ی شد ید اذ یت کا شکا رسو ئی گیس انتظا میہ ٹھنڈے کمروں تک محدود ۔بااثر افراد نے ، سو ئی گیس انتظا میہ سے مل کراپنے پر یشر بڑ ھائے ہو ئے ہیں اور ان کو منتھلی دی جا تی ہے جس کی و جہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامان کرنا پڑتا ہے .شہریوں نے اعلی حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ ان لو گو ں کے خلا ف کا روائی کی جائے گجرکھڈا،کینٹ۔گھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد گیٹ نمبر 1اور 2‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آباد۔ سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے۔ وہاڑی سے بیورورپورٹ ، نمائندہ خصوصی کیمطابق محرم الحرام میں بھی بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ، جس کی وجہ سے عز اء داروں کی پریشانی اور مشکلات میں اضافہ ہونے لگا تاجروں کے کاروبار بھی بری طرح متا ثر ہو نے لگے ، تاجر برادری دن بدن ما لی طور پر کمزور ہو نے لگی انتظامیہ خاموش، عوامی وسماجی اور شہری حلقوں جماعت علی ، محمد سرور، ایان علی ، محمد نوا ز، عبدالغفور، انور علی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے علیٰ حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق کہروڑپکامیں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری۔ دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوزکرگیا۔ جھٹکوں سے لاکھوں کا سامان جل گیا۔ شہریوں کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق کہروڑپکا میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس کو دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کرگیاہے۔ خان پور سے تحصیل رپورٹر کیمطابق دھریجہ نگر سمیت واپڈا سب ڈویژن کوٹسمابہ کے فیڈر جنگی کے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے جس کی وجہ سے مکین خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔مکینوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔