توہین عدالت کی درخواست ، ڈی پی اووہاڑی عمر سعید ملک کو 7 نومبر کو پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست ، ڈی پی اووہاڑی عمر سعید ملک کو 7 نومبر کو پیش ہونے کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی پی اووہاڑی عمر سعید ملک کو 7 نومبر کو پیش ہونے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
کے لئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں وہاڑی کے محمد فیصل ،محمد علیم ،صفت اللہ،محمد آصف جاویدخرم شہزاد،مدثر حسین ،حفیظ الرحمان،حافظ محمد فرمان اورمحمد اعجاز احمدنے درخواست توہین عدالت دائر کی تھی کہ ان سمیت دیگر سینکڑوں کانسٹیبلوں کو 6 جنوری 2009ء کو پنجاب کانسٹیبلری میں تعیناتی کے لئے بھجوایا گیا لیکن اپریل 2009 تک تنخواہ اورواجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی جس پر فاضل عدالت سے رجوع کیاتو ایک ماہ میں فیصلہ کرکے معاملہ حل کرنے کاحکم دیا گیا لیکن عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عمل درآمد نہیں کیا گیااس لئے توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا حکم دیاجائے ۔