ملتان ،شجاع آباد میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن18مشکوک افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

ملتان ،شجاع آباد میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن18مشکوک افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،شجاع آباد ( خبر نگار خصو صی،نمائندہ خصوصی ) ملتان پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران18مشتبہ افراد کو(بقیہ نمبر65صفحہ12پر ) حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا ۔ گزشتہ روز ملتان پولیس حساس اداروں نے تھانہ سٹی شجاع آباد اور تھانہ صدر شجاع آباد کے مختلف علاقوں اور امام بار گاہوں جلوس روٹس سے ملحقہ علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد گھروں کی تلاشی لی اس دوران18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ برآمد کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔رینجر اور پولیس کی بھاری نفری جس میں لیڈیز پولیس بھی موجود تھی اپریشن صبح کی اذان کے وقت شروع کیا گیا شہر کی ناکہ بندی کی گئی جلالپور کھاکھی سے نسیم کھیلانی ، جاوید کھیلانی، خادم حسین کمبوہ ، نعیم کھیلانی، جلال کھیلانی، ہاشم کھیلانی، ارشد کھیلانی ، شادا کھیلانی، اور ایک مدرسہ کے مولوی کو بھی لے گئے جن سے پوچھ گوچھ کی جار ہی ہے سرچ اپریشن رشیدشا ہ گیٹ شہر شجاع آباد میں بھی کیا گیا جہاں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔
سرچ آپریشن