راجن پور ‘ محرم الحرام میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ بارودی مواد پکڑا گیا

راجن پور ‘ محرم الحرام میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ بارودی مواد پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور( نمائندہ خصوصی،ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ خصوصی )محرم الحرام میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام نواحی علاقہ رکھ ڈائمہ میں حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر مکان کے (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
قریب جھاڑیوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیاجن میں بال بیرنگ، کیلیں،گن پاؤڈر،مائن وائر، پستول وغیرہ شامل تھیں پولیس کے مطابق برآمد ہونیوالا بارودی مواد محرم الحرام میں دہشتگردی میں استعمال ہونا تھا جسے پولیس اور حساس اداروں نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دہشتگردی کے بڑے منصوبے کا ناکام بنا دیا ہے بعدازاں پولیس نے حساس اداروں،بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔