بلاول کا وزیراعلیٰ سندھ کو فون ،محرم کے سکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال

بلاول کا وزیراعلیٰ سندھ کو فون ،محرم کے سکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو فون کیا اور ان سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔سید مراد علی شاہ نے پارٹی چیئرمین کو محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی بھرپور کوشش ہے کہ عزاداروں کو کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔اس حوالے سے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں ماتمی جلوسوں میں شرکت کریں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء سندھ بھر کی صورت حال کو خود مانیٹر کریں ۔