9اور10محرم الحرام کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے :وزیر اعلٰی سندھ

9اور10محرم الحرام کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے :وزیر اعلٰی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 9اور 10محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کوہرقیمت پر یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے محرم کی سیکیورٹی کے حوالے سے باقاعدہ اجلاس منعقد کئے اور ذاتی طور پر مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ بھی کیا،لہذاہ جہاں تک سیکیورٹی کا تعلق ہے اس حوالے سے کوئی ایشو نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے یہ بات 9اور 10محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کہی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب،چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن، آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر،سیکریٹری داخلہ و دیگر نے شرکت کی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ 9محرم کو 528مجالس ہونگی، جس میں سنیوں کی 39بھی شامل ہیں، اسی طرح 10محرم الحرام کو 403مجالس ہونگی،بشمول 23سنیوں کے۔اسی طرح 9محرم کو شہر میں 279جلوس اور 10محرم کو 289جلوس نکلیں گے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ 10محرم الحرام کومجموعی طور 25674پر مشتمل فورس بشمول 22381پولیس اہلکار،389لیڈی پولیس،2778رضاکار تعینات کئے جائیں گے۔9محرم الحرام کے جلوس کی تفصیلات دیتے ہوئے آئی جی پولیس نے کہا کہ 9محرم کو صبح 10بجے ایک جلوس بی بی فاطمہ امام بارگاہ سے نکلے گا اور ضلع شرقی سے تین تلوار کے علاقے میں داخل ہوگا۔جلوس کا روٹ بی بی فاطمہ امام بارگاہ براہ لیاقت آباد نمبر 10سے تین ہٹی کی جانب یو ٹرن لیتے ہوئے،لیاقت آباد ڈاخانہ،تین ہٹی،جہانگیر روڈ،شاہ نجف امام بارگاہ،مارٹن کوارٹر،جامعہ بنوری،گرومندر،بہادریار جنگ روڈ،سولجر بازار اور نشتر پارک پہنچے گا جہاں پر وہ مرکزی جلوس میں شامل ہوجائیگا۔مرکزی جلوس دوپہر 12بجے نشتر پارک سے شروع ہوگا،اس کا روٹ نشترپارک سے پرانی نمائش،صدر ایمپریس مارکیٹ،ریگل چوک،ایم اے جناح روڈ،ڈینسوھال،بولٹن مارکیٹ،پلاسٹک مارکیٹ،حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔عزاداران ظہیرین کی نماز علی رضا امام بارگاہ ایم اے جناح روڈ پر ادا کریں گے اور حسینیہ ایرانیہ، کھارادر میں اختتام ہوگا، انہوں نے کہا کہ دس محرم کا جلوس صبح 10بجے نشتر پارک سے شروع ہوگا اور اس کا روٹ نشتر پارک تا پرانی نمائش، صدر ایمپریس مارکیٹ،ریگل چوک،ایم اے جناح روڈ،ڈینسو ھال،بولڈن مارکیٹ،پلاسٹک مارکیٹ، حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ پر اختتام پزیر پر ہوگا۔ جلوس کے شرکاء دوپہر1.30تبت سینٹر پر نماز ظہیرین ادا کریں گے۔جلوس کا شام 6بجے اختتام ہوگا۔آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کو مرکزی جلوس کے فلیش پوائنٹس کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں پر سیکیورٹی کے زیادہ سے زیادہ اقدامات کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ نیشتر پارک ،نمائش چورنگی، امام بارگاہ علی رضا، کیپری سینما،صدر دواخانہ،ایمپریس مارکیٹ،ریگل چوک، تبت سینٹر، سعید منزل،ریڈیو پاکستان،عیدگاہ مارکیٹ،لائیٹ ہاؤس،بولٹن مارکیٹ،بڑا امام بارگاہ، بغدادی،کھارادر اور حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ پر ریزر فورس کی چار پلاٹون تعینات کی جائیں گی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے کہا کہ 10محرم کو تعزیہ کے مرکزی جلوس میں ایم اے جناح روڈ پر شہر کے مختلف حصوں سے پہنچنے والے چھوٹے تعزیہ شامل ہوجائیں گے اور ایم اے جناح روڈ کے راستے نیٹی جیٹی کی طرف جائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بہت سے لوگ روایتی روٹ کو فالو نہیں کرتے ہیں،جس کے باعث جلوس کے شروع میں اور آخر میں ایک بڑا گیپ آجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس چیز کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے تحفظ فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں مشورہ دونگا کہ گیپ کی اجازت نہ دی جائے۔اجلاس میں کسی ناگہانی واقعے کی صورت میں انخلاء کے پلان پر غور کیا گیا۔