آصف اعجاز شیخ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات

آصف اعجاز شیخ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کی حیثیت سے گریڈ 20کے پی ایس پی آفیسر آصف اعجاز شیخ کو تعینات کردیا ہے ۔ا ن کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹی فکیشن کے مطابق اس اسامی پر خدمات انجام دینے والے ڈی آئی جی امیر شیخ 120دن کی چھٹیوں پر بیرون ملک چلے گئے ہیں ۔ان کی غیر موجودگی میں آصف اعجاز شیخ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ہوں گے ۔