اشتعال انگیز تقریر ،وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسدادہشت گردی کی عدالت نے مئیر کراچی وسیم اختر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے تین مقدمات میں فوری ضمانت سے متعلق درخواست پر فیصلہ 15 اکتوبر تک محفوظ کر لیا ہے۔پیرکوانسدادہشت گردی کی عدالت میں میئرکراچی وسیم اختر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے تین مقدمات میں فوری ضمانت سے معتلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں میئر کراچی وسیم اختر کے وکیل کی جانب سے موقب اختیار کیا گیاکہ وسیم اختر کے خلاف تینوں مقدمات جھوٹے بنائے گئے ہیں۔ وسیم اختر کراچی کے میئر منتخب ہو چکے ہیں لیکن جیل میں ہیں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ وسیم اختر کی فوری ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے اشتعال انگیز کے مقدمے میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ 15 اکتوبر تک محفوظ کر لیا جبکہ اشتعال انگیز تقریر کے 2 مقدمات میں دلائل 15 اکتوبر کو سنیں جائیں گے ۔واضح رہے کہ وسیم اختر کے خلاف ملیر ، تھانہ بریگیڈ ، اور سچل میں اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے تین مقدمات درج ہیں