سرگودھا،پہاڑوں پر کام کرنیوالے مزدوروں پر تودہ آ گرا،2جاں بحق ،3زخمی

سرگودھا،پہاڑوں پر کام کرنیوالے مزدوروں پر تودہ آ گرا،2جاں بحق ،3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا (بیورورپورٹ ) سرگودھا کے علاقے 126میں پہاڑوں پر کام کرنے والے مزدوروں پر تودہ آگرا ۔ 2مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔میڈیاکے مطابق سرگودھا کے پہاڑی علاقے میں سٹون کرشنگ کے دوران مزدوروں پر پہاڑی تودہ آ گرا جس کے نتیجے میں 2مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 5مزدورپہاڑوں پر کا م کر رہے تھے کہ اچانک پہاڑی تودہ گر گیا تاہم ملبے تلے دبنے سے 2مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، حادثے میں تین مزدور زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق مرنے والے مزدوروں کی شناخت رحمت الہی اور عمر زیب کے ناموں سے ہوئی ہے ، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کو طلب کر لیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم ملبے تلے مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے۔