جاوید میانداد اور شاہد آفریدی دونوں قابل احترام ہیں ،معاملہ جلد ہونا چاہیے :وسیم اکرم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ جاوید میانداد ،شاہد آفریدی دونوں میرے اور پاکستان کے لیے اہم ہیں ،دونوں کو مل جل کر معاملہ حل کرنا چاہیے ۔
آفریدی کا سپاٹ فکسنگ کا الزام لگانے پر میانداد کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ قابل احترام کرکٹرز کا ایک دوسرے پر الزامات کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان معاملہ ثالثی کے ذریعے حل ہونا چاہیے ۔وسیم اکرم نے مزید کہا کہ معاملے کو مزید نہیں بگاڑنا چاہیے ۔