مسقط میں ہوٹل منیجر کی ایشیائی خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی ، خاتون ہسپتال منتقل ، ملزم سمیت 13افراد گرفتار

مسقط میں ہوٹل منیجر کی ایشیائی خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی ، خاتون ہسپتال ...
مسقط میں ہوٹل منیجر کی ایشیائی خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی ، خاتون ہسپتال منتقل ، ملزم سمیت 13افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) منیجر کی مبینہ جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بننے والی ایشیائی خاتون کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ٹائمز آف اومان کے مطابق مبینہ طور پر اپنے منیجر کے تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی ایشیائی خاتون کو پولیس سے سڑک کنارے سے تشویشناک حالت میں ملنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جس نے پولیس کو ابتدائی بیان دیدیا ہے جس کے بعد منیجر اور بھارتی خاتون سمیت 13افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

پاکستان کے ہمسایہ ملک میں مدرسے کے باہر دھماکا ، ہلاکتیں 

تفتیش کے دوران متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسے ہوٹل کے منیجر نے اپنی حوس کا نشانہ بنایا اور حبس بے جا میں بھی رکھا ۔ اس کا کہنا تھا کہ اس جرم میں منیجر کے ساتھ ہوٹل کی ایک خاتون ملازم بھی شریک تھی جس نے دیگر خواتین ملازمین کیساتھ ملکر اس پربدترین تشدد کیا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹریفک سگنل سے اٹھا کر ہسپتال منتقل کیا گیااور جرم کی پاداش میں ہوٹل منیجر اور دیگر بارہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

حب میں زائرین کی بس کو حادثہ ، کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گئی 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوٹل منیجر بھی ایشیا ئی باشندہ ہے جبکہ دیگر بارہ گرفتار افراد کا تعلق بھی ایشیائی ممالک سے ہے جن میں ایک بھارتی اور بنگلہ دیشی خاتون ورکرشامل ہیں ۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش اور گرفتاریوں کے بعدانسانی ٹریفکنگ کے شواہد ملنے پر کیس پبلک پراسیکیوٹر کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -