2017ءتک توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہو جائیں گے : شہبا ز شریف
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور 2017ءکے اختتام تک توانائی کے متعددمنصوبے مکمل ہوجائیں گے۔
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر ) مزمل حسین سے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بجلی کے کارخانے لگانے کیلیے بے پناہ محنت سے کام کیاگیا ہے اور توانائی بحران پرقابو پانے کیلئے حکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہورہی ہیں ۔
بلوچستان میں زائرین کی بس کو حادثہ ، کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گئی
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی ، ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ کریں گے اور سستی بجلی عوام کو ملے گی۔ ملاقات کے دوران توانائی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔